Posts

Showing posts from April, 2021

کھانے کی چیزوں کو سامنے رکھ کر فاتحہ پڑھنا یا دعا مانگنا ناجائز نہیں بلکہ یہ سنّت ہیں یہ حدیث اس کی اصل ہے نیز یہ آپ کا معجزہ بھی ہے۔:-*

کھانے کی چیزوں کو سامنے رکھ کر فاتحہ پڑھنا یا دعا مانگنا ناجائز نہیں بلکہ یہ سنّت ہیں یہ حدیث اس کی اصل ہے نیز یہ آپ کا معجزہ بھی ہے۔:-* Muslim Shareef Hadees No# 46 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺکےساتھ ایک سفر (جنگ تبوک )میں تھے لوگوں کا زاد راہ ختم ہوگیا، آپﷺنے بعض لوگوں کے اونٹ ذبح کرنے کا ارادہ فرمایا، اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ!اگر آپ وہ سامان جمع کر لیں جو لوگوں کے پاس بچا ہوا ہے اور اس پر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگیں (تو اچھا ہے) راوی فرماتے ہیں آپﷺنے ایسا ہی کیا۔جس کے پاس گندم تھی وہ لیکر آیا،اور جس کے پاس کجھور تھی وہ کجھور لیکر آیا اور جس کے پاس گٹھلی تھی وہ گٹھلی لیکر آیا۔(حضرت طلحہ فرماتے ہیں) میں نے کہا گٹھلی کو کیا کرتے تھے؟انہوں نے کہا اس کو چوستے تھے پھر اس پر پانی پی لیتے تھے۔راوی نے کہا آپﷺنے اس جمع شدہ توشہ(زاد راہ)پردعا کی یہاں تک کہ لوگوں نے اپنے اپنے برتنوں کو توشہ سے بھر لیا۔اس وقت آپﷺنے فرمایا میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور میں اللہ کا رسول ہوں۔اور جو شخص بھی ان دو باتوں کے ...

صحابی کا عقیدہ شیطان کو بھگانے کے لیے کسی بھی وقت اذان دی جا سکتی وقت اور مقام بدلنے سے سنت بدعت نہیں ہوجاتی اس لئے قبرستان میں تدفین کے بعد اذان دی جاتی ہے :-

صحابی کا عقیدہ شیطان کو بھگانے کے لیے  کسی بھی وقت اذان دی جا سکتی وقت اور مقام بدلنے سے سنت بدعت نہیں ہوجاتی اس لئے قبرستان میں تدفین کے بعد اذان دی جاتی ہے :- Muslim Shareef Hadees No# 762 حضرت سہیل فرماتے ہیں میرے والد نے مجھے بنو حارثہ کی طرف بھیجا۔فرماتے ہیں میرے ساتھ ہمارا غلام بھی تھا۔یا فرمایا ہمارا ایک ساتھی تھا اچانک کسی نے دیوار سے اس کا نام لے کر آواز دی۔میرے ساتھی نے دیوار سے جھانک کر دیکھا تو کچھ بھی دکھائی نہ دیا۔میں نے یہ بات اپنے والد کو بتائی تو انہوں نے فرمایا اگر مجھے معلوم ہوتا کہ تمہارے ساتھ یہ واقعہ پیش آئیگا تو میں تمہیں نہیں بھیجتا لیکن جب کوئی آواز سنو تو نماز کی آذان دو میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتےہیں کہ آپ نے فرمایا جب نماز کے لئے آذان ہوتی ہے تو شیطان بھاگ جاتا ہے اور وہ آواز کے ساتھ ہوا خارج کرتا ہے۔(مسلم شریف کتاب الصلاۃ؛بَابُ فَضْلِ الْأَذَانِ وَهَرَبِ الشَّيْطَانِ عِنْدَ سَمَاعِهِ؛جلد١ص٢٩١؛حدیث نمبر ٧٦٢) Kind(Sahih Hadees) Muslim Shareef Kitabus Salat Hadees No# 762

حضور ﷺ کا عورتوں کو مسجد میں جانے کی اجازت دینے کا مقصد حضور ﷺ کے پیچھے نماز پڑھنے کی فضیلت مل جائے صحابہ کا منا کرنے کا مقصد فتنے سے بچنا ہو اہل حدیث فرقے کے پیچھے نماز پڑھنے میں کونسی فضیلت ہیں ان کو تو حدیث کی حکمت بھی سمجھ میں نہیں آتی :-

حضور ﷺ کا عورتوں کو مسجد میں جانے کی اجازت دینے کا مقصد حضور ﷺ کے پیچھے نماز پڑھنے کی فضیلت مل جائے صحابہ کا منا کرنے کا مقصد فتنے سے بچنا ہو اہل حدیث فرقے کے پیچھے نماز پڑھنے میں کونسی فضیلت ہیں ان کو تو حدیث کی حکمت بھی سمجھ میں نہیں آتی :- Muslim Shareef Hadees No# 899 حضرت بلال بن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔وہ فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔عورتوں کو مسجدوں سے ان کا حصہ لینے سے نہ روکو جب وہ تم سے اجازت مانگیں تو حضرت بلال نے کہا اللہ کی قسم!ہم تو ضرور بضرور روکیں گے۔اس پر حضرت عبد اللہ نے فرمایا میں کہتا ہوں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور تم کہتے ہو کہ ہم ضرور بضرور منع کریں گے۔(مسلم شریف کتاب الصلٰوۃ؛ بَابُ خُروجِ النِّسَاءِ إِلَى الْمَسَاجِدِ إِذَا لَمْ يَتَرَتَّبْ عَلَيْهِ فِتْنةٌ، وَأَنَّهَا لَا تَخْرُجْ مُطَيَّبَةً؛جلد١ص٣٢٨؛حدیث نمبر ٨٩٩) Kind(Sahih Hadees) Muslim Shareef Kitabus Salat Hadees No# 899 Muslim Shareef Hadees No# 903 حضرت عمرہ بنت عبد الرحمن فرماتی ہیں۔انہوں نے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ...

ایک شہر کا چاند دوسرے شہر کے لئے قابل قبول نہیں ہوتا :-

ایک شہر کا چاند دوسرے شہر کے لئے قابل قبول نہیں ہوتا :- Muslim Shareef Hadees No# 2426 حضرت کریب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ام الفضل بنت حارث نے ان کو حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس ملک شام میں بھیجا فرماتے ہیں شام میں آیا اور ان کا کام مکمل کیا تو وہاں رمضان کا چاند نظر آگیا اور ابھی میں شام ہی میں تھا پس میں نے جمعہ کی رات چاند دیکھا۔پھر میں مہینے کے آخر میں مدینہ طیبہ آیا تو حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے مجھ سے پوچھا اور پھر چاند کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا تم لوگوں نے چاند کب دیکھا ہے؟میں نے کہا ہم نے جمعہ کی رات دیکھا ہے فرمایا تم نے خود دیکھا ہے؟میں نے کہا جی ہاں اور دوسرے لوگوں نے بھی دیکھا ہے اور روزہ رکھا اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے بھی روزہ رکھا۔انہوں نے فرمایا لیکن ہم نے ہفتہ کی رات چاند دیکھا ہے پس ہم روزہ رکھیں گے حتیٰ کہ تیس دن پورے کریں یا چاند دیکھ لیں۔ حضرت کریب فرماتے ہیں میں نے کہا کیا آپ کے لیے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی رؤيت(چاند دیکھنا) اور ان کا روزہ رکھنا کافی نہیں؟ فرمایا نہیں،رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اسی طرح حکم دیا ہے۔(مسلم شریف...

عربی میں اعلان کو آذان کہتے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی آذان سحری کا وقت شروع ہونے کا اعلان ہوتا ہیں کوئی یہ نہ سمجھے کے آذان کے وقت تک کھانے کی اجازت ہے بہت سے آدھا ادهرا علم رکھنے والے آدھی ادھوری حدیث سے غلط مسائل سے گمراہ کرتے ہیں :-

عربی میں اعلان کو آذان کہتے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی آذان سحری کا وقت شروع ہونے کا اعلان ہوتا ہیں کوئی یہ نہ سمجھے کے آذان کے وقت تک کھانے کی اجازت ہے بہت سے آدھا ادهرا علم رکھنے والے آدھی ادھوری حدیث سے غلط مسائل سے گمراہ کرتے ہیں :- Muslim Shareef Hadees No# 2431 حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے جب آیت کریمہ:{حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ} [البقرة: ١٨٧](ترجمہ:حتیٰ کہ تمہارے لئے سفید دھاگہ، سیاہ دھاگے سے ظاہر جائے یعنی فجر ہوجائے) نازل ہوئی تو حضرت عدی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!میں نے اپنے تکیے کے نیچے دو رسیاں رکھ لی ہیں ایک سفید اور دوسری سیاہ اس کی وجہ سے میں رات اور دن میں امتیاز کرلوں گا، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بے شک تمہارا تکیہ بہت چوڑا ہے(کہ اس کے نیچے رات اور دن آگیے) اس سے رات کی سیاہی اور دن کی سفیدی مراد ہے۔(مسلم شریف؛كِتَاب الصِّيَامِ؛بَابُ بَيَانِ أَنَّ الدُّخُولَ فِي الصَّوْمِ يَحْصُلُ بِطُلُوعِ الْفَجْرِ، وَأَنَّ لَهُ الْأَكْلَ وَغَيْرَهُ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ،...

صحابہ کس طرح حضور ﷺ کے علم غیب پر ایمان رکھتے تھے اور حضور ﷺ کے علم غیب کو اللہ تعالی کا ہی علم سمجھتے تھے پہلے حضور ﷺ نے علم غیب کا اظہار کیا اس کے بعد اللہ تعالی نے قرآن کی آیت سے حضور ﷺ کے علم غیب کی تصدیق کی :-

صحابہ کس طرح حضور ﷺ کے علم غیب پر ایمان رکھتے تھے اور حضور ﷺ کے علم غیب کو اللہ تعالی کا ہی علم سمجھتے تھے پہلے حضور ﷺ نے علم غیب کا اظہار کیا اس کے بعد اللہ تعالی نے قرآن کی آیت سے حضور ﷺ کے علم غیب کی تصدیق کی :- ترجمۂ کنز العرفان        اور جب مسلمانوں نے لشکر دیکھے تو کہنے لگے:یہ وہ ہے جس کا ہمیں الله اور اس کے رسول نے وعدہ دیا تھا اور الله اور اس کے رسول نے سچ فرمایا تھا اور اس بات نے ان کے ایمان اور الله کی رضا پر راضی ہونے کو اور زیادہ کردیا۔(سورۃ الاحزاب آیت نمبر 22)  تفسیر صراط الجنان اور حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنے اصحاب رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمْ سے ارشاد فرمایا: ’’ آئندہ نو یا دس راتوں میں لشکر تمہاری طرف آنے والے ہیں ۔ جب انہوں نے دیکھا کہ اس مدت کے پورا ہونے پر لشکرآ گئے تو کہا: یہ ہے وہ جس کا ہمیں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے وعدہ دیا تھا۔‘‘ اور اس کے تمام وعدے سچے ہیں ، سب...

حضور ﷺ ماحی اور حاشر ہیں کفر کو مٹانے والے حشر کے دن مومنوں کو اپنے قدموں میں پنہاں دینے والے ہیں انبیاء کرام ایمان جنت کے سبب وسیلہ ہوتے ہیں :-

حضور ﷺ ماحی اور حاشر ہیں کفر کو مٹانے والے حشر کے دن مومنوں کو اپنے قدموں میں پنہاں دینے والے ہیں انبیاء کرام ایمان جنت کے سبب وسیلہ ہوتے ہیں :- (1)حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’میری مثال اورمجھ سے پہلے انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی مثال اس شخص کی طرح ہے جس نے بہت حسین وجمیل ایک گھر بنایا،مگر اس کے ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی ، لوگ اس کے گرد گھومنے لگے اورتعجب سے یہ کہنے لگے کہ اس نے یہ اینٹ کیوں نہ رکھی ؟پھرآپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا میں (قصر ِنبوت کی) وہ اینٹ ہوں اورمیں خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ ہوں۔ (مسلم، کتاب الفضائل، باب ذکر کونہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم خاتم النبیین، ص ۱۲۵۵، الحدیث: ۲۲(۲۲۸۶))         (2) حضرت ثوبان رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ نے میرے لیے تمام...

حضور ﷺ نے علم غیب سے بتایا سبا ایک مرد تھا اور اس کے دس بیٹے تھے، اسی کے نام سے قومِ سبا کا نام ہیں حضور ﷺ کے علم غیب کا انکار کرنے والے نہ علم رکھتے ہیں نہ عقل نہ ایمان :-

حضور ﷺ نے علم غیب سے بتایا سبا ایک مرد تھا اور اس کے دس بیٹے تھے، اسی کے نام سے قومِ سبا کا نام ہیں حضور ﷺ کے علم غیب کا انکار کرنے والے نہ علم رکھتے ہیں نہ عقل نہ ایمان :- ترجمۂ کنز العرفان        بیشک قومِ سبا کے لیے ان کی آبادی میں نشانی تھی ، دو باغ تھے ایک دائیں طرف اور دوسرا بائیں طرف۔ اپنے رب کا رزق کھاؤاور اس کا شکر ادا کرو ۔پاکیزہ شہر ہے اوربخشنے والا رب۔(سورۃ سبا آیت نمبر 15)   تفسیر صراط الجنان        { لَقَدْ كَانَ لِسَبَاٍ فِیْ مَسْكَنِهِمْ اٰیَةٌ : بیشک سبا کے لیے ان کی آبادی میں نشانی تھی۔} ان آیات میں ایک ایسی قوم کا واقعہ بیان کیا گیا جنہیں اللہ تعالیٰ نے کثیرنعمتوں سے نوازا لیکن وہ لوگ اللہ تعالیٰ کی اطاعت و فرمانبرداری کرنے کی بجائے  اس کی نافرمانی کرنے لگ گئے تو اللہ تعالیٰ نے انہیں سیلاب کے ذریعے ہلاک کر دیا۔      سبا عرب کے علاقے یمن کی حدود میں واقع ایک قبیلے کا نام ہے اور یہ قبیلہ اپنے دادا سبا بن یَشْجُب بن یَعْرُب بن قحطان کے نام سے مشہور ہے۔ (جلالین مع جمل، سبأ، تحت الآیۃ: ۱۵...

پہاڑوں کے فرشتوں کی طرح اگر تمام فرشتے بھی حضور ﷺ کے حکم کےغلام ہو تو بھی کوئی شرک نہیں ہوگا فرشتے بھی حضور ﷺ کے امتی ہیں اور حضور ﷺ کے عذاب کی دعا کو بھی بد دعا نہیں کہا جائے گا :-

پہاڑوں کے فرشتوں کی طرح اگر تمام فرشتے بھی حضور ﷺ کے حکم کےغلام ہو تو بھی کوئی شرک نہیں ہوگا فرشتے بھی حضور ﷺ کے امتی ہیں اور حضور ﷺ کے عذاب کی دعا کو بھی بد دعا نہیں کہا جائے گا :- (1) ایک مرتبہ امُّ المومنین حضرت عائشہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا نے حضورِاقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے دریافت کیا : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، کیا جنگ ِاُحد کے دن سے بھی زیادہ سخت کوئی دن آپ پر گزرا ہے؟ ارشاد فرمایا’’ ہاں ، اے عائشہ! رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا وہ دن میرے لئے جنگ ِاُحد کے دن سے بھی زیادہ سخت تھا جب میں نے طائف میں وہاں کے ایک سردار ’’ابنِ عبد یالیل بن عبد کلال‘‘ کو اسلام کی دعوت دی۔ اس نے دعوتِ اسلام کو حقارت کے ساتھ ٹھکرا دیا (اور اہلِ طائف نے مجھ پر پتھراؤ کیا) میں اس رنج و غم میں سرجھکائے چلتا رہا یہاں تک کہ مقام ’’ قَرنُ الثّعالب ‘‘ میں پہنچ کر میرے ہوش و حواس بجا ہوئے ۔وہاں پہنچ کر جب میں نے سر اٹھایا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک بدلی مجھ پر سایہ کئے ہوئے ہے، اس بادل میں سے حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَا...

محدث تابعین حضرت سعید بن مسیب رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کا عقیدہ ہیں تمام جہاں کے نوح پر سلام پڑھنے سے بچھو کے ڈنگ اور زہریلے جانوروں سے محفوظ رہتے سلام دعا ہے بدعت کی بیماری والے دعا کے لئے وقت کو خاص کرنے کو بھی بدعت کہتے اور خود کی عا کے لئے وقت کی کوئی پابندی نہیں :-

محدث تابعین حضرت سعید بن مسیب رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کا عقیدہ ہیں تمام جہاں کے نوح پر سلام پڑھنے سے بچھو کے ڈنگ اور زہریلے جانوروں سے محفوظ رہتے سلام دعا ہے بدعت کی بیماری والے دعا کے لئے وقت کو خاص کرنے کو بھی بدعت کہتے اور خود کی عا کے لئے وقت کی کوئی پابندی نہیں :- ترجمۂ کنز العرفان        اور ہم نے اسی کی اولاد باقی رکھی۔ اور ہم نے بعد والوں میں اس کی تعریف باقی رکھی۔ تمام جہان والوں میں نوح پر سلام ہو۔(سورۃ الصفت آیت نمبر 77/79) {سَلٰمٌ : سلام ہو۔} یعنی فرشتے ،جنات اور انسان سب حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر قیامت تک سلام بھیجتے رہیں گے۔( مدارک، الصافات، تحت الآیۃ: ۷۹ ، ص۱۰۰۴)                   حضرت سعید بن مسیب رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں ’’مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ جو شخص شام کے وقت یہ آیت ’’ سَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ ‘‘ پڑھ لیا کرے تو اسے بچھو نہیں کاٹے گا۔ (التمہید لابن عبد البر، سہیل بن ابی صالح، ۸ / ۵۶۵ ، تحت الحدیث: ۶۱۱ ) اور بعض بزرگوں نے فر...

امام ابو حنیفہ کے شاگرد امام ابو یوسف رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے حضور ﷺ کی پسند کی سبزی کو ناپسند کہنے والے پر کفر کا فتویٰ لگایا اور اور قتل کرنے کی دھمکی دی آج کے بہت سے مسلمان حضور ﷺ کی واجب داڑھی کو پسند نہیں کرتے اگرچہ زبان سے اقرار نہ کریں گمراہ فرقے والے حضور ﷺ کے علم اختیار پر اعتراض کرتے ہیں اپنے انجام سے بے خبر ہیں :-

امام ابو حنیفہ کے شاگرد امام ابو یوسف رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے حضور ﷺ کی پسند کی سبزی کو ناپسند کہنے والے پر کفر کا فتویٰ لگایا اور اور قتل کرنے کی دھمکی دی آج کے بہت سے مسلمان حضور ﷺ کی واجب داڑھی کو پسند نہیں کرتے اگرچہ زبان سے اقرار نہ کریں گمراہ فرقے والے حضور ﷺ کے علم اختیار پر اعتراض کرتے ہیں اپنے انجام سے بے خبر ہیں :- کدو (یعنی لوکی) کو تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ بہت پسندفرماتے تھے ،جیسا کہ حضرت انس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں ، حضورِ اَقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کدو شریف پسند فرماتے تھے۔ (ابن ماجہ، کتاب الاطعمۃ، باب الدبّائ، ۴ / ۲۷، الحدیث:۳۳۰۲)     ایک مرتبہ کسی نے عرض کی: ’’ یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، آپ کدو شریف بہت پسند فرماتے ہیں ۔رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’ ہاں ، یہ میرے بھائی حضرت یونس عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا درخت ہے۔ ( بیضاوی، الصافات، تحت الآیۃ:۱۴۶، ۵ / ۲۷)...

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

*سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-   ترجمۂ کنز العرفان      تمہارا رب عزت والا ان تمام باتوں سے پاک ہے جو وہ بیان کرتے ہیں ۔ اور رسولوں پر سلام ہو۔ اور تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔(سورۃ الصفت آیت نمبر 180/182) تفسیر صراط الجنان      { سُبْحٰنَ رَبِّكَ : تمہارا رب پاک ہے۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، آپ کا عزت والا رب ان تمام باتوں سے پاک اور بَری ہے جو کافر اس کی شان میں کہتے ہیں اور اس کے لئے شریک اور اولاد ٹھہراتے ہیں ۔ ( تفسیر طبری، الصافات، تحت الآیۃ: ۱۸۰ ، ۱۰/ ۵۴۳ ، ملخصاً )   { وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَ : اور رسولوں پر سلام ہو۔} اللہ تعالیٰ اور اس کے بندوں کے درمیان واسطہ اور وسیلہ چونکہ رسول ہیں اس لئے ان کی شان کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے فرمایاکہ رسولوں پر سلام ہو جنہوں ...

قرآن پاک غیب خبر دینے والی کتاب ہیں حضور ﷺ ہجرت سے پہلے ہی مشرکین کی شکست کو جانتے تھے جن کو قرآن سمجھنے کی عقل نہیں وہی حضور ﷺ کے علم غیب کا انکار کرتے ہیں اگر کوئی کہے قرآن میں غیب کی خبر نہیں تو اس نے قرآن کی آیات کا انکار کر کے کفر کیا :-

قرآن پاک غیب خبر دینے والی کتاب ہیں حضور ﷺ ہجرت سے پہلے ہی مشرکین کی شکست کو جانتے تھے جن کو قرآن سمجھنے کی عقل نہیں وہی حضور ﷺ کے علم غیب کا انکار کرتے ہیں اگر کوئی کہے قرآن میں غیب کی خبر نہیں تو اس نے قرآن کی آیات کا انکار کر کے کفر کیا :-  ترجمۂ کنز العرفان          یہ لشکروں میں سے ایک ذلیل لشکر ہے جسے یہاں شکست دیدی جائے گی۔(سورۃ ص آیت نمبر 11)  تفسیر صراط الجنان           { جُنْدٌ : یہ ایک ذلیل لشکر ہے۔} کفار کو جواب دینے کے بعد اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب محمد مصطفٰی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دیتے ہوئے ان سے مدد و نصرت کا وعدہ فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، ان کفارِ قریش کی جماعت انہیں لشکروں میں سے ایک ہے جو آپ سے پہلے انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے مقابلے میں گروہ بن کر آیا کرتے تھے اور ان پر زیادتیاں کیا کرتے تھے، اسی وجہ سے وہ ہلاک کردیئے گئے اور یہی حال کفارِ قریش کا ہے کہ انہیں بھی شکست ہو گی ۔(خازن، ص، تح...

اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے لئے برا گمان رکھنا کفر ہیں ہمیں تو حکم ہیں کسی کسی مسلمان کے لئے بھی برا گمان نہ رکھے جو انبیاء کرام کے علم اختیار اور عظمت پر اعتراض کرتے ہے یہ بھی برا گمان ہیں اگر دل میں عظمت ہوتی تو حکمت تلاش کرتے ہیں کسی آیت کا اچھا مطلب ہونے کے باوجود برا مطلب نکالنا بدگمانی ہیں :-

اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے لئے برا گمان رکھنا کفر ہیں ہمیں تو حکم ہیں کسی کسی مسلمان کے لئے بھی برا گمان نہ رکھے جو انبیاء کرام کے علم اختیار اور عظمت پر اعتراض کرتے ہے یہ بھی برا گمان ہیں اگر دل میں عظمت ہوتی تو حکمت تلاش کرتے ہیں کسی آیت کا اچھا مطلب ہونے کے باوجود برا مطلب نکالنا بدگمانی ہیں :-  ترجمۂ کنز العرفان            اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے بیکار پیدا نہیں کیا۔ یہ ( بیکار پیدا کرنے کا خیال) کافروں کا گمان ہے تو کافروں کیلئے آگ سے خرابی ہے۔(سورۃ ص آیت نمبر 27)  تفسیر صراط الجنان            { وَ مَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا بَاطِلًا  : اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے بیکار پیدا نہیں  کیا۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے آسمان وزمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اسے بیکار پیدا نہیں  کیا بلکہ اس لئے پیدا کیا ہے کہ زمین و آسمان میں  ہماری عبادت کی جائے ،ہمارے اَحکامات کی پیروی کی جائے اور ممنوعات سے رکا جائے۔ یہ بیکار پیدا کرنے ک...

حضور ﷺ اللہ تعالی کی قسم کھا کر بخاری شریف کی حدیث سے اپنے علم غیب کا دعوی کر رہے ہیں اگر سلیمان علیہ السلام انشاءاللہ کہتے تو ان کی سب بیویوں کو لڑکے ہوتے اور وہ جہاد بھی کرتے کس کافر میں ہمت ہے اپنے نبی کے دعوے کو رد کریں :-

حضور ﷺ اللہ تعالی کی قسم کھا کر بخاری شریف کی حدیث سے اپنے علم غیب کا دعوی کر رہے ہیں اگر سلیمان علیہ السلام انشاءاللہ کہتے تو ان کی سب بیویوں کو لڑکے ہوتے اور وہ جہاد  بھی کرتے کس کافر میں ہمت ہے اپنے نبی کے دعوے کو رد کریں :- ترجمۂ کنز العرفان      اور بیشک ہم نے سلیمان کو آزمایا اور اس کے تخت پر ایک بے جان بدن ڈال دیاپھر اس نے رجوع کیا۔(سورۃ ص آیت نمبر 34) تفسیر صراط الجنان     {  وَ لَقَدْ فَتَنَّا سُلَیْمٰنَ  : اور بیشک ہم نے سلیمان کو جانچا۔}   علامہ ابو حیان محمد بن یوسف اندلسی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے   ہیں : ’’اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ بیان نہیں فرمایا کہ جس آزمائش میں حضرت سلیمان  عَلَیْہِ     الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کو مبتلا کیا گیا وہ کیا تھی اور نہ ہی یہ بیان فرمایا ہے کہ حضرت سلیمان  عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے تخت پر جس بے جان جسم کو ڈالا گیا ا س کا مِصداق کون ہے، البتہ اس کی تفسیر کے زیادہ قریب وہ حدیث ہے  جس میں  حضرت سلیمان...