Posts

Showing posts from March, 2022

اللہ تعالی نے جن پر لعنت کی ہے آج بھی ان کی زبان سے یہ الفاظ ادا نہیں ہوتے یا رسول اللہ ﷺ ہم پر نظر ِکرم فرمائیں حالانکہ یہ قرآن کی آیت ہے :-

*اللہ تعالی نے جن پر لعنت کی ہے آج بھی ان کی زبان سے یہ الفاظ ادا نہیں ہوتے یا رسول اللہ ﷺ ہم پر نظر ِکرم فرمائیں حالانکہ یہ قرآن کی آیت ہے :-  ترجمۂ کنز الایمان  کچھ یہودی کلاموں کو ان کی جگہ سے پھیرتے ہیں اور کہتے ہیں ہم نے سنا اور نہ مانا اور سنئے آپ سنائے نہ جائیں اور راعنا کہتے ہیں زبانیں پھیر کر اور دین میں طعنہ کے لیے اور اگر وہ کہتے کہ ہم نے سنا اور مانا اور حضور ہماری بات سنیں اور حضور ہم پر نظر فرمائیں تو ان کے لئے بھلائی اور راستی میں زیادہ ہوتا لیکن ان پر تو اللہ نے لعنت کی ان کے کفر کے سبب تو یقین نہیں رکھتے مگر تھوڑا۔ *( سورۃ النساء آیت نمبر 46)*  تفسیر صراط الجنان  {مِنَ الَّذِیْنَ هَادُوْا: یہودیوں میں کچھ وہ ہیں۔} آیت کا خلاصہ کلام یہ ہے کہ بہت سے یہودیوں کی خصلت و عادت نہایت ہی بری اور قبیح ہے، ان میں کئی بری عادتیں ہیں : پہلی یہ کہ توریت شریف میں اللہ تعالیٰ نے حضور سیدُ المرسلین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کی شان میں جو بیان فرمایاہے ، یہودی ان کلمات کو بدل دیتے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ جب تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَ...