ایک اہم نکتہ جب کسی ایک دلیل سے کوئی بات ثابت ہو تو دوسری خاص دلیل مانگنا یہودیوں کا طریقہ ہیں جو یہودیوں کے غلام بد مذہبوں میں ہیں جب قرآن سے دلیل میل جائے تو بخاری سے مانگے بخاری سے میل جائے تو قرآن سے مانگے :-
ایک اہم نکتہ جب کسی ایک دلیل سے کوئی بات ثابت ہو تو دوسری خاص دلیل مانگنا یہودیوں کا طریقہ ہیں جو یہودیوں کے غلام بد مذہبوں میں ہیں جب قرآن سے دلیل میل جائے تو بخاری سے مانگے بخاری سے میل جائے تو قرآن سے مانگے :- ترجمۂ کنز العرفان وہ لوگ جو کہتے ہیں (کہ) اللہ نے ہم سے وعدہ لیا تھا کہ ہم کسی رسول کی اس وقت تک تصدیق نہ کریں جب تک وہ ایسی قربانی پیش نہ کرے جسے آگ کھاجائے ۔ اے حبیب! تم فرمادو(کہ) بیشک مجھ سے پہلے بہت سے رسول تمہارے پاس کھلی نشانیاں اور وہی (معجزات) لے کر آئے جو تم نے کہے تھے پھر اگر تم سچے ہوتو تم نے انہیں کیوں شہید کیا؟۔ *(سورۃ آل عمران آیت نمبر 183)* تفسیر صراط الجنان { اَلَّذِیْنَ قَالُوْا : وہ جو کہتے ہیں۔} اس آیت کا شانِ نزول یہ ہے کہ یہودیوں کی ایک جماعت نے سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ سے کہا تھا کہ ہم سے توریت میں عہد لیا گیا ہے کہ نبوت کا دعویٰ کرنے والا جو شخص ایسی قربانی پیش نہ کرسکے جسے آسمان سے سفید آگ اتر کر کھائے ، اس پر ...