Posts

Showing posts from November, 2021

حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضور ﷺ بھیجنے کی دعا کی بھیجا اسی کو جاتا ہے جس کا پہلے سے وجود ہو حضور ﷺ کی والدہ کے لیے بلند نور سے ملک شام کے محلات دیکھنا ان کے مومن ہونے کی دلیل ہیں :-*

*حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضور ﷺ بھیجنے کی دعا کی بھیجا  اسی کو جاتا ہے جس کا پہلے سے وجود ہو حضور ﷺ کی والدہ کے لیے بلند نور سے ملک شام کے  محلات دیکھنا ان کے مومن ہونے کی دلیل ہیں :-*  ترجمۂ کنز الایمان  اے رب ہمارے اور بھیج ان میں ایک رسول انہیں میں سے کہ ان پر تیری آیتیں تلاوت فرمائےاور انہیں تیری کتاب اور پختہ علم سکھائے اور انہیں خوب ستھرا فرماوے بیشک تو ہی ہے غالب حکمت والا۔ *( سورۃ البقرہ آیت نمبر 129)*  تفسیر صراط الجنان  {رَبَّنَا وَ ابْعَثْ: اے ہمارے رب اور بھیج۔} حضرت ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی یہ دُعا سیدِ انبیاء صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے لیے تھی۔ خانہ کعبہ کی تعمیر کی عظیم خدمت بجالانے اور توبہ و استغفار کرنے کے بعد حضرت ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے یہ دعا کی کہ یارب!عَزَّوَجَلَّ، اپنے حبیب ، نبی آخر الزماں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ہماری نسل میں ظاہر فرما اور یہ شرف ہمیں عنایت فرما۔ یہ دعا قبول ہوئی اور ان دونوں بزرگ...