*اذان کے بعد اور حضور ﷺ کے لئے مقام محمود کی دعا سے پہلے بھی درود پڑھنا حدیث سے ثابت ہیں اور درود بھی ایک دعا ہیں بدعت نہیں :-*
*اذان کے بعد اور حضور ﷺ کے لئے مقام محمود کی دعا سے پہلے بھی درود پڑھنا حدیث سے ثابت ہیں اور درود بھی ایک دعا ہیں بدعت نہیں :-* ترجمۂ کنز الایمان اور رات کے کچھ حصہ میں تہجد کرو یہ خاص تمہارے لیے زیادہ ہے قریب ہے کہ تمہیں تمہارا رب ایسی جگہ کھڑا کرے جہاں سب تمہاری حمد کریں ۔ *( سورۃ بنی اسرائیل آیت نمبر 79)* تفسیر صراط الجنا {عَسٰۤى اَنْ یَّبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا:قریب ہے کہ آپ کا رب آپ کو ایسے مقام پر فائز فرمائے گا کہ جہاں سب تمہاری حمد کریں ۔} آیت میں مقامِ محمود کا ذکر ہے اور مقامِ محمود مقامِ شفاعت ہے کہ اس میں اوّلین و آخرین حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی حمد کریں گے، جیساکہ حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے عرض کی گئی :مقامِ محمود کیا چیز ہے؟ ارشاد فرمایا ’’وہ شفاعت ہے۔ *( ترمذی، کتاب التفسیر، باب ومن سورۃ بنی اسرائیل، ۵ / ۹۳، الحدیث: ۳۱۴۸)* اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَی...