اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے لئے برا گمان رکھنا کفر ہیں ہمیں تو حکم ہیں کسی کسی مسلمان کے لئے بھی برا گمان نہ رکھے جو انبیاء کرام کے علم اختیار اور عظمت پر اعتراض کرتے ہے یہ بھی برا گمان ہیں اگر دل میں عظمت ہوتی تو حکمت تلاش کرتے ہیں کسی آیت کا اچھا مطلب ہونے کے باوجود برا مطلب نکالنا بدگمانی ہیں :-

اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے لئے برا گمان رکھنا کفر ہیں ہمیں تو حکم ہیں کسی کسی مسلمان کے لئے بھی برا گمان نہ رکھے جو انبیاء کرام کے علم اختیار اور عظمت پر اعتراض کرتے ہے یہ بھی برا گمان ہیں اگر دل میں عظمت ہوتی تو حکمت تلاش کرتے ہیں کسی آیت کا اچھا مطلب ہونے کے باوجود برا مطلب نکالنا بدگمانی ہیں :-
 ترجمۂ کنز العرفان           
اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے بیکار پیدا نہیں کیا۔ یہ ( بیکار پیدا کرنے کا خیال) کافروں کا گمان ہے تو کافروں کیلئے آگ سے خرابی ہے۔(سورۃ ص آیت نمبر 27)
 تفسیر صراط الجنان           
{ وَ مَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا بَاطِلًا  : اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے بیکار پیدا نہیں  کیا۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے آسمان وزمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اسے بیکار پیدا نہیں  کیا بلکہ اس لئے پیدا کیا ہے کہ زمین و آسمان میں  ہماری عبادت کی جائے ،ہمارے اَحکامات کی پیروی کی جائے اور ممنوعات سے رکا جائے۔ یہ بیکار پیدا کرنے کا خیال کافروں  کا گمان ہے اگرچہ وہ صراحتہً یہ نہ کہیں  کہ آسمان و زمین اور تمام دنیا بے کار پیدا کی گئی ہے لیکن جب کہ وہ مرنے کے بعد اٹھائے جانے اور اعمال کی جزا ملنے کے منکر ہیں  تو اس کا نتیجہ یہی ہے کہ عالَم کی ایجاد کو عَبث اور بے فائدہ مانیں  اور جب کافروں  کا گمان یہ ہے تو ان کے لئے آگ سے خرابی ہے۔(تفسیر طبری ، ص ، تحت الآیۃ :  ۲۷، ۱۰/ ۵۷۶ ، مدارک، ص، تحت الآیۃ: ۲۷، ص     ۱۰۲۰ ، روح البیان، ص، تحت الآیۃ: ۲۷،  ۸ / ۲۴ ، ملتقطاً )     
 اِس آیت سے یہ معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص صراحتًا کوئی بات نہ کہے لیکن اس کی کسی بات کا لازمی نتیجہ جو نکلتا ہو وہ اس کی طرف منسوب کیا جاسکتا ہے اور اس پر اصل بات کہنے کا ہی حکم لگایا جائے گاجیسے بہت سے لوگ ختمِ نبوت کے قائل ہونے کا نام لیتے ہیں  لیکن باتیں  ایسی کرتے ہیں  جس کا لازمی نتیجہ انکار ِ ختمِ نبوت ہے تو انہیں  منکرینِ ختمِ نبوت ہی کہا جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے