اس آیت میں ذاتی علم غیب کا انکار ہیں خود سے جاننے کا اگر اس کی اگلی پیچھلی آیت پڑھوگے تو سمجھ جاؤگے یہ آیت کافروں کو سنانے کے لئے ہی اس آیت میں کل غیب کا انکار ہیں جو خود قرآن کی دوسری آیت کے خلاف ہوگا اب کافر ہی اس آیت سے حضور ﷺ کے علم غیب کا انکار کریگا :-

*اس آیت میں ذاتی علم غیب کا انکار ہیں خود سے جاننے  کا اگر اس کی اگلی پیچھلی آیت پڑھوگے تو سمجھ جاؤگے یہ آیت کافروں کو سنانے کے لئے ہی اس آیت میں کل غیب کا انکار  ہیں جو خود قرآن کی دوسری آیت کے خلاف ہوگا  اب کافر ہی اس آیت سے حضور ﷺ کے علم غیب کا انکار کریگا :-
  ترجمۂ کنز العرفان       
اور غیب کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں ۔ ان کو صرف وہی جانتا ہے اور جو کچھ خشکی اورتری میں ہے وہ سب جانتا ہے اور کوئی پتہ نہیں گرتا اور نہ ہی زمین کی تاریکیوں میں کوئی دانہ ہے مگر وہ ان سب کو جانتا ہے۔ اور کوئی تر چیز نہیں اور نہ ہی خشک چیز مگر وہ ایک روشن کتاب میں ہے *۔(سورۃ انعام آیت نمبر 59)*
 تفسیر صراط الجنان         
{ وَ عِنْدَهٗ مَفَاتِحُ الْغَیْبِ : اور غیب کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں۔} تفسیر عنایۃ القاضی میں ہے ’’یہ جو آیت میں فرمایا کہ ’’ غیب کی کنجیاں اللہ ہی کے پاس ہیں اُس کے سوا انہیں کوئی نہیں جانتا ‘‘ اس خصوصیت کے یہ معنی ہیں کہ ابتداء ً بغیر بتائے  ان کی حقیقت دوسرے پر نہیں کھلتی۔ *(عنایۃ القاضی، الانعام، تحت الآیۃ: ۵۹ ، ۴ / ۷۳ )*  اور تفسیر صاوی میں ہے:یہ آیتِ کریمہ اس بات کے منافی نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے بعض انبیاء  عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  اور اولیاء  رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ  کو بعض چیزوں کا علمِ غیب عطا فرمایا ہے۔  اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے   
’’ عٰلِمُ الْغَیْبِ فَلَا یُظْهِرُ عَلٰى غَیْبِهٖۤ اَحَدًاۙ( ۲۶)  اِلَّا مَنِ ارْتَضٰى مِنْ رَّسُوْلٍ ‘‘   
 *ترجمہکنزُالعِرفان*  :غیب کا جاننے والا تو اپنے غیب پر کسی کو مسلط نہیں کرتاسوائے اپنے پسندیدہ رسولوں کے۔  *( تفسیر صاوی، الانعام، تحت الآیۃ: ۵۹ ،  ۲ / ۵۸۶)*   
علمِ غیب سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لئے اعلیٰ حضرت امام ا حمد رضاخان کی کتاب ’’ اَلدَّوْلَۃُ الْمَکِّیَّہْ بِالْمَادَّۃِ  الْغَیْبِیَّہْ  ‘‘ (علم غیب کے مسئلے کا دلائل کے ساتھ تفصیلی بیان) اور فتاویٰ رضویہ کی  29 ویں جلد میں موجود ان رسائل کا مطالعہ  فرمائیں (1)  ’’ اِزَاحَۃُ  الْعَیْب  بِسَیْفِ  الْغَیْب ‘‘ (علم غیب کے مسئلے سے متعلق دلائل اور بد مذہبوں کا رد ) (2) ’’ خَالِصُ  الْاِعْتقاد ‘‘  (علم غیب سے متعلق  120 دلائل پر مشتمل ایک عظیم کتاب)

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے