کھانے کی چیزوں کو سامنے رکھ کر فاتحہ پڑھنا یا دعا مانگنا ناجائز نہیں بلکہ یہ سنّت ہیں یہ حدیث اس کی اصل ہے نیز یہ آپ کا معجزہ بھی ہے۔:-*

کھانے کی چیزوں کو سامنے رکھ کر فاتحہ پڑھنا یا دعا مانگنا ناجائز نہیں بلکہ یہ سنّت ہیں یہ حدیث اس کی اصل ہے نیز یہ آپ کا معجزہ بھی ہے۔:-*
Muslim Shareef Hadees No# 46
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺکےساتھ ایک سفر (جنگ تبوک )میں تھے لوگوں کا زاد راہ ختم ہوگیا، آپﷺنے بعض لوگوں کے اونٹ ذبح کرنے کا ارادہ فرمایا، اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ!اگر آپ وہ سامان جمع کر لیں جو لوگوں کے پاس بچا ہوا ہے اور اس پر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگیں (تو اچھا ہے) راوی فرماتے ہیں آپﷺنے ایسا ہی کیا۔جس کے پاس گندم تھی وہ لیکر آیا،اور جس کے پاس کجھور تھی وہ کجھور لیکر آیا اور جس کے پاس گٹھلی تھی وہ گٹھلی لیکر آیا۔(حضرت طلحہ فرماتے ہیں) میں نے کہا گٹھلی کو کیا کرتے تھے؟انہوں نے کہا اس کو چوستے تھے پھر اس پر پانی پی لیتے تھے۔راوی نے کہا آپﷺنے اس جمع شدہ توشہ(زاد راہ)پردعا کی یہاں تک کہ لوگوں نے اپنے اپنے برتنوں کو توشہ سے بھر لیا۔اس وقت آپﷺنے فرمایا میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور میں اللہ کا رسول ہوں۔اور جو شخص بھی ان دو باتوں کے ساتھ بغیر کسی شک کےاللہ تعالیٰ سے ملےتو وہ جنت میں جائے گا۔ (مسلم شریف کتاب الایمان؛بَابُ مَنْ لَقِي اللهَ بِالْإِيمَانِ وَهُو غَيْرُ شَاكٍّ فِيهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ وَحُرِّمَ عَلَى النَّارِ؛جلد:١ص نمبر٥٥؛حدیث نمبر٤٦")
Kind(Sahih Hadees)
Muslim Shareef Kitabul Iman Hadees No# 46

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے