صحابہ کس طرح حضور ﷺ کے علم غیب پر ایمان رکھتے تھے اور حضور ﷺ کے علم غیب کو اللہ تعالی کا ہی علم سمجھتے تھے پہلے حضور ﷺ نے علم غیب کا اظہار کیا اس کے بعد اللہ تعالی نے قرآن کی آیت سے حضور ﷺ کے علم غیب کی تصدیق کی :-

صحابہ کس طرح حضور ﷺ کے علم غیب پر ایمان رکھتے تھے اور حضور ﷺ کے علم غیب کو اللہ تعالی کا ہی علم سمجھتے تھے پہلے حضور ﷺ نے علم غیب کا اظہار کیا اس کے بعد اللہ تعالی نے قرآن کی آیت سے حضور ﷺ کے علم غیب کی تصدیق کی :-
ترجمۂ کنز العرفان       
اور جب مسلمانوں نے لشکر دیکھے تو کہنے لگے:یہ وہ ہے جس کا ہمیں الله اور اس کے رسول نے وعدہ دیا تھا اور الله اور اس کے رسول نے سچ فرمایا تھا اور اس بات نے ان کے ایمان اور الله کی رضا پر راضی ہونے کو اور زیادہ کردیا۔(سورۃ الاحزاب آیت نمبر 22)
 تفسیر صراط الجنان
اور حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنے اصحاب رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمْ سے ارشاد فرمایا: ’’ آئندہ نو یا دس راتوں میں لشکر تمہاری طرف آنے والے ہیں ۔ جب انہوں نے دیکھا کہ اس مدت کے پورا ہونے پر لشکرآ گئے تو کہا: یہ ہے وہ جس کا ہمیں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے وعدہ دیا تھا۔‘‘ اور اس کے تمام وعدے سچے ہیں ، سب یقینی طور پر واقع ہوں گے، ہماری مدد بھی ہو گی، ہمیں غلبہ بھی دیا جائے گا اور مکہ مکرمہ، روم اور فارس بھی ہمارے ہاتھوں فتح ہوں گے اور ان لشکروں کے آنے نے ان کے اللہ تعالیٰ کے وعدوں پر ایمان اور اللہ تعالیٰ کی رضا پرراضی ہونے میں اور اضافہ کردیا۔ ( مدارک، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۲۲ ، ص ۹۳۷ ، خازن، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۲۲، ۳/ ۴۹۲، ملتقطاً )

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے