انبیاء کرام علیہ السلام اگر دنیاوی تدبیر کو اختیار کرے تو نا سمجھ لوگ ان کے علم غیب پر اعتراض کرتے ہیں مگر اللہ تعالی نے یعقوب علیہ السلام کی تدبیر ناکام ہونے کے باوجود انہیں صاحب علم کہاں ہے :-

انبیاء کرام علیہ السلام اگر دنیاوی تدبیر کو اختیار کرے تو نا سمجھ لوگ ان کے علم غیب پر اعتراض کرتے ہیں مگر اللہ تعالی نے یعقوب علیہ السلام کی تدبیر ناکام ہونے کے باوجود انہیں صاحب علم کہاں ہے :-
 ترجمۂ کنز الایمان
اور جب وہ داخل ہوئے جہاں سے ان کے باپ نے حکم دیا تھا وہ کچھ انہیں اللہ سے بچا نہ سکتا ہاں یعقوب کے جی کی ایک خواہش تھی جو اس نے پوری کرلی اور بیشک وہ صاحبِ علم ہے ہمارے سکھائے سے مگر اکثر لوگ نہیں جانتے۔( سورۃ یوسف آیت نمبر 68)
 تفسیر صراط الجنان
{وَ لَمَّا دَخَلُوْا:اور جب وہ داخل ہوئے۔} آیت کا معنی یہ ہے کہ حضرت یعقوب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بیٹوں کا مختلف دروازوں سے شہر میں داخل ہونا ان سے وہ چیز دور نہیں کرسکتا جو اللّٰہ تعالیٰ نے ان کے لئے مقدر فرما دی ہے، اللّٰہ تعالیٰ کی تقدیر کو دیکھا جائے تو ان کا ایک ہی دروازے سے داخل ہونا یا مختلف دروازوں سے داخل ہونا دونوں برابر ہے، ان کا مختلف دروازوں سے جانا اگرچہ اللّٰہ تعالیٰ کی تقدیر کو نہیں ٹال سکتا لیکن بد نظری سے بچنے کی یہ تدبیر اختیار کرنا حضرت یعقوب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دل کی ایک تمنا تھی جو انہوں نے پوری کر لی ۔حضرت یعقوب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام صاحبِ علم تھے کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں تعلیم دی تھی مگر اکثر لوگ وہ علم نہیں جانتے جو اللّٰہ تعالیٰ اپنے چنے ہوئے بندوں کو دیتا ہے۔(جلالین مع صاوی، یوسف، تحت الآیۃ: ۶۸، ۳ / ۹۶۹)

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے