ہر آنکھ زنا کرتی ہیں سوائے متقی اور پرہیزگار کے ہر عورت اپنے آپ کو زنا کیلئے پیش کرتی ہے

ہر آنکھ زنا کرتی ہیں سوائے متقی اور پرہیزگار کے ہر عورت اپنے آپ کو زنا کیلئے پیش کرتی ہے بے پردگی سے سوائے متقی اور پرہیز گار کے زنا سے مراد دل کے خیالات کا زنا اکثریت کو ہدایت نہ ملنے کی یہی وجہ ہیں ہدایت چاہیے تو اس پر سب سے زیادہ عمل کی ضرورت ہے :-
 سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: زنا میں انسان کے ہر عضو کا حصہ ہوتا ہے‘ آنکھیں زنا کرتی ہیں اور ان کا زنا دیکھنا ہے‘ ہاتھ زنا کرتے ہیں اور ان کا زنا پکڑنا اور گرفت کرنا ہے‘ پیر زنا کرتے ہیں اور ان کا زنا چلنا ہے‘ منہ زنا کرتا ہے اس کا زنا بوسہ وکنار ہے ‘دل خواہش کرتا اور تمنا وآرزو کرتا ہے جب کہ شرمگاہ اس کی تصدیق کرتی ہوئی زنا میں مبتلا ہوتی ہے یا اسے جھٹلاکر زنا سے باز رہتی ہے۔ ﴿مسند امام احمد ‘ حدیث نمبر8752﴾
 اس گناہ سے بچنے کی تاکید کرتے ہوئے اللہ تعالی نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا: قُلْ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ أَبْصَارِہِمْ وَیَحْفَظُوْا فُرُوْجَہُمْ ۔ ترجمہ: اے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم! ایمان والے مردوں سے فرمادیجئے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔ (سورۃالنور۔ 30) اور خواتین کے لئے علٰحدہ ارشاد فرمایا: وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ یَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِہِنَّ وَیَحْفَظْنَ فُرُوْجَہُنَّ ۔ ترجمہ: اور ایمان والی عورتوں سے فرمادیجئے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔
خواتین کےمتعلق نبی رحمت صلی الله علیہ وسلم کے فرامین :-
سسرال والے مردوں سے پردہ کی ضرورت
حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ نامحرم عورتوں کے پاس مت جایا کرو۔ ایک شخص نے عرض کیا یا رسول الله!عورت کے سسرال کے مردوں کے متعلق کیا حکم ہے آنحضرت صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ سسرال کے رشتہ دار تو موت ہیں۔
اس حدیث میں جو سب سے زیادہ قابل توجہ چیز ہے وہ یہ ہے کہ آنحضرت صلی الله علیہ وسلم نے عورت کے سسرال کے مردوں کو موت سے تشبیہ دی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ عورت اپنے جیٹھ ، دیور اور نندوئی وغیرہ سے اور اسی طرح سسرال کے نا محرم مردوں سے گہرا پردہ کرے۔ یوں تو ہر نامحرم سے پردہ کرنا ضروری ہے، لیکن جیٹھ، دیور اور ان کے دوسرے رشتہ داروں کے سامنے آنے سے اس طرح بچنا ضروری ہے جیسے لوگ موت سے بچنے کو ضروری سمجھتے ہیں 

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے