حضور ﷺ نے علم غیب سے خلافت ِراشدہ کی مدت بھی بتا دیں عقل والوں کے لیے تو اس میں چاروں خلیفہ کی زندگی اور موت کی حد بھی ہیں :-

حضور ﷺ نے  علم غیب سے خلافت ِراشدہ کی مدت  بھی بتا دیں عقل والوں کے لیے تو اس میں چاروں خلیفہ کی زندگی اور موت کی حد بھی ہیں :-
 ترجمۂ کنز العرفان         
اللہ نے تم میں سے ایمان والوں اور اچھے اعمال کرنے والوں سے وعدہ فرمایا ہے کہ ضرورضرور انہیں زمین میں خلافت دے گا جیسی ان سے پہلوں کوخلافت دی ہے اور ضرورضرور اِن کے لیے اِن کے اُس دین کو جما دے گا جو ان کے لیے پسند فرمایا ہے اور ضرور ضرور ان کے خوف کے بعد ان( کی حالت)کو امن سے بدل دے گا۔ وہ میری عبادت کریں گے، میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں گے اور جو اس کے بعد ناشکری کرے تو وہی لوگ نافرمان ہیں۔(سورۃ النور آیت نمبر 55)
علامہ علی بن محمد خازن رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ  فرماتے ہیں :اس آیت میں  حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُ اور آپ کے بعد ہونے والے خلفائِ راشدین  رَضِیَ  اللہ تَعَالٰی عَنْہُمْ کی خلافت کی دلیل ہے کیونکہ ان کے زمانے میں  عظیم فتوحات ہوئیں  اور کسریٰ وغیرہ بادشاہوں  کے خزانے مسلمانوں  کے قبضہ میں  آئے اور امن، قوت و شوکت اور دین کا غلبہ حاصل ہوا۔(خازن، النور، تحت الآیۃ  : ۵۵ ، ۳ / ۳۶۰ )    
 ترمذی اور ابوداؤد کی حدیث میں  ہے کہ تاجدارِ رسالت صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا: ’’خلافت میرے بعد تیس سال ہے پھر ملک ہوگا۔‘‘(ترمذی، کتاب الفتن، باب ما جاء فی الخلافۃ، ۴ / ۹۷، الحدیث: ۲۲۳۳، ابو داؤد، کتاب السنّۃ، باب فی الخلفاء ،۴ / ۲۷۸، الحدیث: ۴۶۴۶) اس کی تفصیل یہ ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ کی خلافت دو برس تین ماہ، حضرت عمر رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ  کی خلافت دس سال چھ ماہ، حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُ کی خلافت بارہ سال اور حصرت علی مرتضیٰ کَرَّمَ  اللہ  تَعَالٰی          وَجْہَہُ الْکَرِیْم  کی خلافت چار سال نو ماہ اور حضرت امام حسن  رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُ کی خلافت چھ ماہ ہوئی۔(خازن، النور، تحت الآیۃ :  ۵۵ ، ۳ / ۳۶۱ )

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے