سلام بھی دعا ہے درود پڑھنا بھی دعا ہے دعا کے لئے وقت اور مقام بدل جائے تو وہ بدعت نہیں ہوتی دعا ہی رہتی ہیں :-

سلام بھی دعا ہے درود پڑھنا بھی دعا ہے دعا کے لئے وقت اور مقام بدل جائے تو وہ بدعت نہیں ہوتی دعا ہی  رہتی ہیں :-
ترجمۂ کنز العرفان     
اور وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے وہ جنتوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں ، اپنے رب کے حکم سے ہمیشہ ان میں رہیں گے ، وہاں اُن کی ملاقات کی دعا ،سلام ہے۔(سورۃ ابراہیم آیت نمبر 23)
 تفسیر صراط الجنان      
{  اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا  :  جو ایمان لائے۔}   اس سے پہلی آیتوں میں   اللّٰہ  تعالیٰ نے کافر اور بدکار لوگوں  کے حالات تفصیل سے بیان فرمائے اور اس آیت میں  مومن اور نیکوکار لوگوں کے حالات بیان فرما رہا ہے، چنانچہ اس آیت میں  بیان فرمایا کہ ایمان قبول کرنے اور نیک اعمال کرنے والوں  کو  اللّٰہ تعالیٰ کے اِذن سے جنت کی دائمی نعمتیں  عطا کی جائیں  گی اور   اللّٰہ   تعالیٰ کے   اِذن سے انہیں نعمتیں    عطا ہونا بھی ان کے حق میں ایک طرح کی تعظیم ہے اور وہ خود بھی ایک دوسرے کی تعظیم کرتے ہوئے آپس میں    ایک دوسرے کو سلام کریں  گے،فرشتے بھی ان کی تعظیم کرتے ہوئے انہیں  سلام کریں  گے اور  اللّٰہ تعالیٰ کی طرف   سے بھی انہیں سلام کہا جائے گا۔ جنت میں سلام کا معنی یہ ہے کہ وہ دنیا کی آفتوں ،حسرتوں  یا دنیا کی بیماریوں ، دردوں ، غموں  اور پریشانیوں سے سلامت ہو گئے اور دنیا کے فانی جسموں سے نکل کر جنت کے دائمی جسموں  میں  منتقل ہو جانا  اللّٰہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔   (  تفسیرکبیر، ابراہیم، تحت الآیۃ  :   ۲۳  ،   ۷ / ۸۹  ،   ملخصاً  )

Comments

Popular posts from this blog

اگر کوئی اولیاء اللہ کو غریب نواز گوشہ اعظم کہہ دے تو اس پر شرک کفر کا فتویٰ لگاتے ہیں یوسف علیہ السلام نے تو اپنے پرورش کرنے والے کو اپنا رب کہا ہیں الفاظ کے ساتھ نیت بھی دیکھی جاتی ہیں :-

حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کا عقیدہ انبیاء کرام آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہیں دیکھ لیتے ہیں دیوبندی عقیدہ حضور ﷺ کو دیوار کے پیچھے کا علم نہیں :-

اس آیت میں ذاتی علم غیب کا انکار ہیں خود سے جاننے کا اگر اس کی اگلی پیچھلی آیت پڑھوگے تو سمجھ جاؤگے یہ آیت کافروں کو سنانے کے لئے ہی اس آیت میں کل غیب کا انکار ہیں جو خود قرآن کی دوسری آیت کے خلاف ہوگا اب کافر ہی اس آیت سے حضور ﷺ کے علم غیب کا انکار کریگا :-