تابعین اور تبے تابعین کو حضور ﷺ کے وسیلے سے جہنم سے آزادی اور جنگ میں جیت کی بصارت تابعی کی تعریف اور ان کے فضائل:

تابعین اور تبے تابعین کو حضور ﷺ کے وسیلے سے  جہنم سے آزادی اور جنگ  میں جیت کی بصارت تابعی کی تعریف اور ان کے فضائل:  
  صحابۂ کرام   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم  کی حالت ِ ایمان میں زیارت کرنے والے حضرات کوتابعین کہا جاتا ہے اور یہ لفظ بھی غالباً اسی آیتِ مبارکہ سے لیا گیا ہے۔ ان کے زمانے کے بارے میں حضرت عبداللہ بن مسعود   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے روایت ہے، حضور پُر نور  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا ’’بہترین لوگ میرے زمانے کے ہیں ، پھر جو لوگ  ان کے قریب ہیں ، پھر جو لوگ ان کے قریب ہیں۔  ( بخاری، کتاب الشہادات، باب لا یشہد علی شہادۃ جور اذا شہد،  ۲ /  ۱۹۳  ، الحدیث:   ۲۶۵۲ )  
  حضرت ابو سعید خدری  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   سے روایت ہے، نبی اکرم   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا   ’’لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ جب وہ بکثرت جمع ہو کر جہاد کریں گے توان سے پوچھا جائے گا کہ کیاتم میں کوئی ایسا شخص ہے جو   رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی صحبت میں رہا ہو؟لوگ کہیں گے کہ ہاں ! تو انہیں فتح حاصل ہو جائے گی۔ پھر ایک ایسا زمانہ آئے گاکہ وہ کثیر تعداد میں جمع ہو کر جہاد کریں گے تو ان سے دریافت کیا جائے گا کہ کیا تم میں   کوئی ایسا شخص ہے جس نے  رسولُ اللہ   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے اصحاب  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم   کی صحبت پائی ہو؟ وہ جواب دیں گے : ہاں !تو انہیں فتح حاصل ہو جائے گی ۔  پھر لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ وہ بڑی تعداد میں جمع ہو کر جہاد کریں  گے تو ان سے دریافت کیا جائے گا: کیا تمہارے درمیان کوئی ایسا شخص ہے جس نے   رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے اصحاب  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم   کی صحبت سے مشرف ہونے والو ں کی صحبت کا شرف حاصل کیا ہو؟ لوگ اِثبات میں جواب دیں گے تو انہیں بھی فتح دی جائے گی۔   (بخاری، کتاب فضائل اصحاب النبیّ صلی اللہ علیہ وسلم  ،   ۲ / ۵۱۵  ، الحدیث:  ۳۶۳۹ )  
حضرت جابر  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   سے روایت ہے، نبی کریم   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا ’’ اس مسلمان  کو آگ نہ چھوئے گی جس نے مجھے دیکھا یا میرے دیکھنے والے کو دیکھا۔   ( ترمذی، کتاب المناقب، باب ما جاء فی فضل من رأی النبیّ   صلی اللہ علیہ وسلم   وصحبہ،  ۵ / ۴۶۱  ، الحدیث: ۳۸۸۴)

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے