نیک عمال کی بدعت کی تو اسلام میں اجازت ہیں جن کو بدعت کی بیماری ہیں ان کو اللہ اور رسول ﷺ کے ذکر میں بھی بری بدعت نظر آتی ہیں اذان دورود فاتحہ ایصال ثواب یہ سب اللہ اور رسول ﷺ کا ذکر ہیں کسی عمل کے لئے وقت اور مقام خاص کرنے سے وہ عمل نیا نہیں ہوتا :-
نیک عمال کی بدعت کی تو اسلام میں اجازت ہیں جن کو بدعت کی بیماری ہیں ان کو اللہ اور رسول ﷺ کے ذکر میں بھی بری بدعت نظر آتی ہیں اذان دورود فاتحہ ایصال ثواب یہ سب اللہ اور رسول ﷺ کا ذکر ہیں کسی عمل کے لئے وقت اور مقام خاص کرنے سے وہ عمل نیا نہیں ہوتا :-
حضرت جریر بن عبداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: جس نے اسلام میں کوئی اچھا طریقہ نکالا پھر اس کے بعد اُس پر عمل کیا گیا تو عمل کرنے والے کے ثواب کی مثل ثواب اِس کے نامۂ اعمال میں لکھا جائے گا اور اُن عمل کرنے والوں کے ثواب میں کوئی کمی بھی نہ ہو گی اور جس نے اسلام میں کوئی برا طریقہ جاری کیا پھر اس کے بعد اُس پر عمل کیا گیا تو عمل کرنے والے کے گناہ کی مثل گناہ اُس کے نامۂ اعمال میں لکھا جائے گا اور اِن عمل کرنے والوں کے گناہ میں بھی کوئی کمی نہ ہو گی۔ *(مسلم، کتاب العلم، باب من سنّ سنّۃ حسنۃ او سیئۃ۔۔۔ الخ، ص ۱۴۳۷ ، الحدیث: ۱۵(۲۶۷۳))*
حضرت ابو مسعود انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے کسی بھلائی کے کام پر رہنمائی کی تو اس کے لئے وہ کام کرنے والے کی طرح ثواب ہے۔ *(مسلم، کتاب الامارۃ، باب فضل اعانۃ الغازی فی سبیل اللہ۔۔ الخ، ص ۱۰۵۰ ، الحدیث: ۱۳۳(۱۸۹۳))*
حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : جو ہدایت کی طرف بلائے تو اسے ویسا ثواب ملے گا جیسا اس کی پیروی کرنے والے کو ملے گا اور ان پیروی کرنے والوں کے ثواب میں کوئی کمی نہ ہو گی اور جو گمراہی کی طرف بلائے تو اسے ویسا گنا ہ ملے گا جیسا اس کی پیروی کرنے والے کو ملے گا اور ان پیروی کرنے والوں کے گناہ میں کوئی کمی نہ ہو گی۔ *(مسلم، کتاب العلم، باب من سنّ سنّۃ حسنۃ او سیئۃ۔۔۔ الخ، ص ۱۴۳۸ ، الحدیث: ۱۶(۲۶۷۴))*
Comments
Post a Comment