صحابی کا دنیا میں جنّت کی خوشبو سونگنا دور سے سننا دیکھنا شرک نہیں ہوتا جب تک اس کو خدا نہ سمجھا جائے حضرت انس بن نضر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا جذبۂ شہادت: -*

 صحابی کا دنیا میں جنّت کی خوشبو سونگنا دور سے سننا دیکھنا شرک نہیں ہوتا جب تک اس کو خدا نہ سمجھا جائے حضرت انس بن نضر  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا جذبۂ شہادت: -*             

حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں ’’میرے چچا حضرت انس بن نضر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ غزوۂ  بدر میں نہ جاسکے ، انہوں نے نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے عرض کی :آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مشرکین  سے جو پہلی جنگ کی تھی میں اس  میں حاضر نہ ہو سکا۔  اگر اب  اللہ تعالیٰ نے مجھے کسی غزوہ میں شرکت کاموقع دیا تو اللہ تعالیٰ دکھا دے گا جو میں کروں گا،  پھر جب غزوۂ اُحد کا موقع آیا تو کچھ لوگ بھاگنے لگے، حضرت انس بن نضر      رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے عرض کی: اے میرے پروردگار عَزَّوَجَلَّ  ان بھاگنے والوں میں جومسلمان ہیں ، میں ان کی طرف سے معذرت خواہ ہوں اور جو مشرک ہیں ، میں اُن سے بری ہوں۔ پھر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ تلوار لے کر میدانِ جنگ کی طرف دیوانہ وار بڑھے۔ راستے میں  حضرت سعد بن معاذ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے ملاقات ہوئی تو فرمایا ’’اے سعد  رَضِیَ ا للہُ تَعَالٰی عَنْہُ، جنت۔ اس پاک پرورد گار  عَزَّوَجَلَّ کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! میں اُحد پہاڑ کے قریب جنت کی خوشبو محسوس کر رہا ہوں۔ حضرت سعد  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ُفرماتے ہیں : جیسا کارنامہ انہوں نے سر انجام دیا ہم ایسا نہیں  کر سکتے ۔حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں : ہم نے انہیں شہیدوں میں اس حال میں پایا کہ ان کے جسم مبارک پر تیروں ، تلواروں  اور نیزوں کے اسّی  (80 )  سے زائد زخم تھے،اور آپ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے اعضا ء جگہ جگہ سے کاٹ دیئے  گئے تھے ، آپ  رَضِیَ ا للہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کو پہچاننا بہت مشکل ہوچکا تھا ۔ آپ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی ہمشیرہ نے آپ کواُنگلیوں کے نشانات سے پہچانا۔ *( بخاری، کتاب الجہاد والسیر، باب قول اللہ تعالٰی: من المؤمنین رجال صدقوا الخ، ۲  / ۲۵۵ ، الحدیث : ۲۸۰۵ ، عیون الحکایات، الحکایۃ العاشرۃ، ص ۲۷ ، ملتقطاً )*

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے