حضور ﷺ کی توحید کی دعوت کے مقابل مشرکین نے آپ کو شرک کی دعوت دی اس آیت سے اللہ‎ تعالیٰ نے حضور ﷺ کی زبان مبارک سے کہلایا میں اگر اللہ‎ تعالیٰ کی نافرمانی کروں تو نہ میں خود کے لئے نہ تمہارے لئے کسی نقصان اور نفع کا مالک ہوں اس لئے کے نافرمان کو اللہ‎ تعالیٰ کسی مدد کا اختیار نہیں دیتا اولیاء اللہ اور انبیاء کرام کی مدد کو نہ مانے والے کیا تم ان محبوب ہستی کو نافرمان سمجھتے ہیں :-

 حضور ﷺ کی توحید کی دعوت کے مقابل مشرکین نے آپ کو شرک کی دعوت دی اس آیت سے  اللہ‎ تعالیٰ نے حضور ﷺ کی زبان مبارک سے کہلایا میں اگر اللہ‎ تعالیٰ کی نافرمانی کروں تو نہ میں خود کے لئے نہ تمہارے لئے کسی نقصان اور نفع کا مالک  ہوں اس لئے کے نافرمان کو اللہ‎ تعالیٰ کسی مدد کا اختیار نہیں دیتا اولیاء اللہ اور انبیاء کرام کی مدد کو نہ مانے والے کیا تم ان محبوب ہستی کو نافرمان سمجھتے ہیں :-

ترجمۂ کنز العرفان     

تم فرماؤ: میں تو اپنے رب ہی کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتا۔ تم فرماؤ:بیشک میں تمہارے لئے کسی نقصان اورنفع کا مالک نہیں ہوں ۔ تم فرماؤ:یقینا ہرگز مجھے اللہ سے کوئی نہ بچائے گا اور ہرگز اس کے سوا کوئی پناہ نہ پاؤں گا۔ *(سورۃ الجن آیت نمبر 20/22)* 

 تفسیر صراط الجنان      

{  قُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ  :   تم فرماؤ: میں    تو اپنے رب ہی کی عبادت کرتا ہوں ۔}  کفارِ مکہ نے نبی اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سے کہا کہ بے شک آپ بہت بڑا حکم لے کر آئے ہیں ،آپ اس سے رجوع  کرلیں  تو ہم آپ کو بچالیں  گے، اس پر اللّٰہ  تعالیٰ نے اپنے حبیب  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ، آپ ان سے فرما دیں  کہ میں  تو اپنے  رب عَزَّوَجَلَّ  ہی کی عبادت کرتا ہوں  اور کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتا  اور یہ کوئی ایسا نیا اور ناپسندیدہ کام نہیں  ہے جس کی وجہ سے تم تعجب کر رہے ہو۔  *(خازن، الجن، تحت الآیۃ: ۲۰  ، ۴/ ۳۱۹  ، ابو سعود، الجن، تحت الآیۃ:  ۲۰ ، ۵ / ۷۸۰  ، ملتقطاً)*  

{ قُلْ  : تم فرماؤ۔} یعنی اے حبیب!  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ، آپ عرب کے ان مشرکین سے فرما دیں  جو آپ کی نصیحت آپ کی طرف پھیر رہے ہیں  کہ میں  تمہارے کسی دینی اور دُنْیَوی نفع نقصان کا مالک نہیں  کیونکہ ان چیزوں  کا    (حقیقی)  مالک وہ  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ہے جو ہر چیز کا مالک ہے۔ *(تفسیر طبری، الجن، تحت الآیۃ: ۲۱، ۱۲ / ۲۷۴)*      

 {قُلْ : تم فرماؤ۔} یعنی اے حبیب!  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   آپ ان مشرکین سے فرما دیں  کہ بالفرض اگر میں اللّٰہ تعالیٰ کے حکم کی مخالفت کروں  اور اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراؤں  توہرگز مجھے مخلوق میں  سے کوئی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے قہر اور اس کے عذاب سے نہ بچاسکے گا اور نہ ہی کوئی مددگار میری مدد کرے گااور میں سختیوں  کے وقت ہرگز اس کے سوا کوئی پناہ نہ پاؤں  گا۔  *( روح البیان، الجن، تحت الآیۃ: ۲۲ ، ۱۰ / ۱۹۹ ، تفسیر طبری، الجن، تحت الآیۃ: ۲۲،  ۱۲ / ۲۷۴ ، ملتقطاً)*      

حضرت نوح اور حضرت صالح  عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام  نے بھی اپنی قوموں  سے اسی طرح فرمایا تھا، چنانچہ جب حضرت نوح  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام   سے ان کی قوم کے لوگوں  نے غریب مسلمانوں  کو اپنے آپ سے دور کرنے کا مطالبہ کیا تو انہیں حضرت نوح  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام  نے یہ جواب دیا:  وَ یٰقَوْمِ مَنْ یَّنْصُرُنِیْ مِنَ اللّٰهِ اِنْ طَرَدْتُّهُمْؕ -اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ *(ہود:۳۰)*      

 *ترجمہکنزُالعِرفان*   : اور اے میری قوم! اگر میں  انہیں  دور کردوں  تو مجھے اللّٰہ  سے کون بچائے گا؟ تو کیاتم نصیحت حاصل نہیں  کرتے؟      

اور حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام نے اپنی قوم سے فرمایا:  یٰقَوْمِ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ اٰتٰىنِیْ مِنْهُ رَحْمَةً فَمَنْ یَّنْصُرُنِیْ مِنَ اللّٰهِ اِنْ عَصَیْتُهٗ *(ہود:۶۳)*      

 *ترجمہکنزُالعِرفان*   : اے میری قوم! بھلا بتاؤ کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہوں  اور اس نے مجھے اپنے پاس سے رحمت عطا فرمائی ہو تو اگر میں  اس کی نافرمانی کروں  تو مجھے اس سے کون بچائے گا؟

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے