حضور ﷺ اس شخص کو بھی جانتے ہیں جو جنت میں سب سے آخر میں داخل ہوگا یقینا ہم سب کو بھی جانتے ہیں :-
حضور ﷺ اس شخص کو بھی جانتے ہیں جو جنت میں سب سے آخر میں داخل ہوگا یقینا ہم سب کو بھی جانتے ہیں :-
Muslim Shareef Hadees No# 369
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں اس شخص کو جانتا ہوں جو جہنم سے سب سے آخر میں نکلے گا اور جنت میں سب سے آخر میں داخل ہوگا۔ایک شخص جو جہنم سے ہاتھوں اور پاؤں پر گھسیٹتاہوا نکلے گا تو اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا جا اور جنت میں داخل ہوجا۔آپ نے فرمایا وہ جائے گا اور خیال کرےگا کہ جنت تو بھری ہوئی ہے پس واپس آجائے گا اور عرض کرےگا۔اے میرے رب!وہ تو بھری ہوئی ہے اللہ تعالیٰ اس سے فرماۓگا جا اور جنت میں داخل ہوجا۔فرمایا وہ آئیگا اور خیال کرے گا کہ وہ بھری ہوئی ہے پس واپس لوٹ جائیگا اور عرض کرے گا اے میرے رب!وہ تو بھری ہوئی ہےاللہ تعالیٰ فرماۓگا جا جنت میں داخل ہوجا تیرے لیے دنیا اور اسکی مثل دس ہے یافرمایا تیرے لئے دنیا کی دس مثل ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں وہ کہے گا یااللہ تو مجھ سے مذاق کرتا ہے یا مجھ پر ہنستا ہے تو تو بادشاہ ہے۔حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں۔میں نے دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس رہے ہیں حتیٰ کہ آپکی داڑھیں مبارک ظاہر ہوئیں۔آپ نے فرمایا یہ جنتی سب سے کم درجہ والا جنتی ہوگا۔ *(مسلم شریف کتاب الایمان؛-بَابُ آخَرِ أَهْلِ النَّارِ خُرُوجًا؛جلد١ص١٧٣؛حدیث نمبر ٣٦٩)*
Kind(Sahih Hadees)
Muslim Shareef Kitabul Iman Hadees No# 369
Sent from TrueIslam App!
Comments
Post a Comment