بیت المقدس میں جہنم کے مالک نے حضور ﷺ کو سلام کیا اگر ہم حضور ﷺ کو جنّت کا مالک کہے تو بد عقیدہ والوں کو شرک نظر آئےگا اگر معراج خواب میں ہوتی تو خواب پر کعبہ کے کافر اعتراض نہ کرتے :-

 بیت المقدس میں جہنم کے  مالک نے حضور ﷺ کو سلام کیا اگر ہم حضور ﷺ کو جنّت کا مالک کہے  تو بد عقیدہ والوں کو شرک نظر آئےگا اگر معراج خواب میں ہوتی تو خواب پر کعبہ کے کافر اعتراض نہ کرتے :- 

Muslim Shareef Hadees No# 336

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب قریش نے مجھے جھٹلایا تو میں حطیم کعبہ میں کھڑا ہوا اللہ تعالیٰ نے بیت المقدس کو میرے سامنے کردیا تو میں اسے دیکھ دیکھ کر ان لوگوں سے اس کی نشانیاں بیان کرنے لگا۔

 *(مسلم شریف کتاب الایمان؛ بَابُ ذِكْرِ الْمَسِيحِ ابْنِ مَرْيَمَ، وَالْمَسِيحِ الدَّجَّالِ؛جلد١ص ١٥٦؛ حدیث نمبر؛٣٣٦)* 

Kind(Sahih Hadees)

Muslim Shareef Kitabul Iman Hadees No# 336

Sent from TrueIslam App!

Muslim Shareef Hadees No# 338

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے اپنے آپ کو حطیم میں دیکھا اور قریش مجھ سے میری سیر کا حال پوچھ رہے تھے (یعنی معراج کا) تو انہوں نے بیت المقدس کی کئی چیزیں پوچھیں جو مجھے محفوظ نہ تھی مجھے بڑا رنج ہوا ایسا رنج کبھی نہیں ہوا تھا پھر اللہ نے بیت المقدس کو اٹھاکر میرے سامنے کردیا میں اس کو دیکھنے لگا اب جو بات پوچھتے تھے میں بتادیتا تھا اور میں نےاپنے آپ کو پیغمبروں کی ایک جماعت میں پایا دیکھا تو موسیٰ علیہ السلام کھڑے ہوئے نماز پڑھ رہے ہیں وہ ایک گھنگر یالےبالوں والے جیسے شنوہ کے آدمی ہوتے ہیں اور میں نے حضرت عیسیٰ بن مریم  علیہ السلام کو دیکھا وہ بھی کھڑے ہوئے نماز پڑھ رہے ہیں ان کے مشابہ سب سے زیادہ عروہ بن مسعود ثقفی کو پایا۔اور میں نے ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا وہ کھڑے ہوئے نماز پڑھ رہے ہیں ان کے مشابہ سب سے زیادہ تمہارے صاحب ہیں(یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم)۔پھر نماز کا وقت آیا تو میں نے امامت کی اور سب پیغمبروں نے میرے پیچھے نماز پڑھی جب میں فارغ ہوا تو ایک بولنے والا بولا اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم! یہ جہنم کا مالک ہے اس کو سلام کرو۔میں نے اس کی طرف دیکھا تو اس نے خود پہلے سلام کیا۔ *(مسلم شریف کتاب الایمان؛ بَابُ ذِكْرِ الْمَسِيحِ ابْنِ مَرْيَمَ، وَالْمَسِيحِ الدَّجَّالِ؛جلد١ص١٥٦؛حدیث نمبر٣٣٨)* 

Kind(Sahih Hadees)

Muslim Shareef Kitabul Iman Hadees No# 338

Sent from TrueIslam App!

Comments

Popular posts from this blog

اگر کوئی اولیاء اللہ کو غریب نواز گوشہ اعظم کہہ دے تو اس پر شرک کفر کا فتویٰ لگاتے ہیں یوسف علیہ السلام نے تو اپنے پرورش کرنے والے کو اپنا رب کہا ہیں الفاظ کے ساتھ نیت بھی دیکھی جاتی ہیں :-

حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کا عقیدہ انبیاء کرام آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہیں دیکھ لیتے ہیں دیوبندی عقیدہ حضور ﷺ کو دیوار کے پیچھے کا علم نہیں :-

اس آیت میں ذاتی علم غیب کا انکار ہیں خود سے جاننے کا اگر اس کی اگلی پیچھلی آیت پڑھوگے تو سمجھ جاؤگے یہ آیت کافروں کو سنانے کے لئے ہی اس آیت میں کل غیب کا انکار ہیں جو خود قرآن کی دوسری آیت کے خلاف ہوگا اب کافر ہی اس آیت سے حضور ﷺ کے علم غیب کا انکار کریگا :-