بد نظر کسی کو قبر تک پونچھا سکتی ہیں تو اولیا اللہ‎ کی نظر کرام کسی کو زندگی اور ایمان دیدے تو اولیا اللہ‎ کے دشمن کو شرک نظر آتا ہیں نظر کی حقیقت اور نظر ِبد کا علاج :-

 بد نظر کسی کو قبر تک پونچھا سکتی ہیں تو اولیا اللہ‎ کی نظر کرام کسی کو زندگی اور ایمان  دیدے تو اولیا اللہ‎ کے دشمن کو شرک نظر آتا ہیں نظر کی حقیقت اور نظر ِبد کا علاج :- 

ترجمۂ کنز العرفان         

اور بیشک کافر جب قرآن سنتے ہیں تو ایسے معلوم ہوتا ہے کہ گویا اپنی آنکھوں سے نظر لگا کر تمہیں ضرور گرادیں گے اور وہ کہتے ہیں : یہ ضرور عقل سے دور ہیں ۔ حالانکہ وہ تو تمام جہانوں کے لیے نصیحت ہی ہیں ۔ *(سورۃ القلم آیت نمبر 51/52)* 

 تفسیر صراط الجنان          

{  وَ اِنْ یَّكَادُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا  : اور بیشک ضرور کافر تو ایسے معلوم ہوتے ہیں ۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کافر جب قرآن سنتے ہیں  اور بغض و عداوت کی نگاہوں  سے آپ کو گھور گھور کر دیکھتے ہیں  تو ایسے معلوم ہوتا ہے کہ گویا اپنی آنکھوں  کے ساتھ نظر لگا کر تمہیں  اپنی جگہ سے گرادیں  گے اور جب آپ کو قرآنِ کریم پڑھتے دیکھتے ہیں  تو حسد و عناد اور لوگوں  کو نفرت دلانے کیلئے آپ کی شان میں  کہتے ہیں  یہ ضرور عقل سے دور ہیں حالانکہ جس قرآن کی وجہ سے وہ لوگ رسولِ کریم  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی طرف جُنون کی نسبت کر رہے ہیں  وہ تو جِنّوں کیلئے بھی اور انسانوں  کے لئے بھی نصیحت ہی ہے لہٰذا وہ شخصیت مجنون کس طرح ہو سکتی ہے جو قرآن جیسی کتاب لے کر آئی ہو۔شانِ نزول: منقول ہے کہ عرب میں  بعض لوگ نظر لگانے میں  شہرہ آفاق تھے اور ان کی یہ حالت تھی کہ دعویٰ کرکے نظر لگاتے تھے اور جس چیز کو اُنہوں  نے نقصان پہنچانے کے ارادے سے دیکھا تو وہ دیکھتے ہی ہلاک ہوگئی ،ایسے بہت سے واقعات اُن کے تجربہ میں  آچکے تھے اس لئے کفار نے اُن سے کہا کہ رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو نظر لگائیں  تو ان لوگوں نے حضور پُر نور  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کو بڑی تیز نگاہوں  سے دیکھا اور کہا کہ ہم نے اب تک نہ ایسا آدمی دیکھا اور نہ ایسی دلیلیں  دیکھیں ۔ اِن لوگوں  کا کسی چیز کو دیکھ کر حیرت کرنا ہی ستم ہوتا تھا لیکن اُن کی یہ تمام جدوجہد ان کی طرف سے دن رات کی جانے والی دیگر سازشوں  اور فریب کاریوں  کی طرح بے کار گئی اور اللّٰہ  تعالیٰ نے اپنے حبیب  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو اُن کے شر سے محفوظ رکھا اور یہ آیت نازل ہوئی۔  *(خازن، ن، تحت الآیۃ: ۵۱- ۵۲ ، ۴/۳۰۲ ، مدارک، القلم، تحت الآیۃ:۵۱ - ۵۲ ، ص۱۲۷۱- ۱۲۷۲ ، ملتقطاً)*    

اس سے معلوم ہوا کہ نظر واقعی لگ جاتی ہے ،اَحادیث میں  بھی اس چیز کو بیان کیا گیا ہے چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،نبی اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا: ’’نظر کا لگ جانا درست ہے۔ *(بخاری، کتاب الطب، باب العین حق، ۴ / ۳۲، الحدیث:     ۵۷۴۰)*    

اور حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا  سے روایت ہے،نبی کریم  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’نظر حق ہے اور اگر کوئی چیز تقدیر سے سبقت لے جاتی تو وہ نظر ہوتی اور جب تم سے  (اعضاء) دھونے کا کہا جائے تو دھو دو۔  *(مسلم، کتاب السلام، باب الطب والمرض والرقی، ص ۱۲۰۲ ، الحدیث:     ۴۲(۲۱۸۸))*    

اور حضرت جابر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے روایت ہے، رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے ارشاد فرمایا: ’’بے شک نظر (کا اثر یہاں  تک ہو جاتا ہے کہ وہ) آدمی کو قبر میں  داخل کر دیتی ہے اور اونٹ کو ہنڈیا میں  ڈال دیتی ہے۔ *(مسند شہاب، ۶۷۸ - انّ العین لتدخل الرجل القبر، ۲/     ۱۴۰، الحدیث: ۱۰۵۷)*    

زیر ِتفسیر آیت نظر ِبد کے علاج کے لیے اکسیرہے۔چنانچہ حضرت حسن  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں  کہ جس کو نظر لگے اس پر یہ آیت پڑھ کر دم کردی جائے۔    *(ابو سعود، ن، تحت الآیۃ: ۵۱ ، ۵ / ۷۵۹)*

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے