حضور ﷺ کا علم غیب حضرت عمار رضی اللہ عنہ کی شہادت کی خبر :-

 حضور ﷺ کا علم غیب حضرت عمار رضی اللہ عنہ  کی شہادت کی خبر   :- 

Bukhari Shareef Hadees No# 447

یہ باب ہے اس متعلق کہ؛مسجد کی تعمیر میں تعاون (کرنا کسکا کام ہے؟) پھر امام بخاری فرماتے ہیں کہ: اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: مشرکین کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ اللہ کی مساجد تعمیر کریں جب کہ وہ خود اپنے خلاف کفر کی گواہی دینے والے ہوں؛ ان کے اعمال ضائع ہو گئے اور وہ دوزخ میں ہمیشہ رہنے والے ہیں: اللہ کی مساجد صرف وہی لوگ تعمیر کرسکتے ہیں جو اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان لائے اور انہوں نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ ادا کی اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرے اور عنقریب یہی لوگ ہدایت یافتہ لوگوں میں سے ہوں گے *(التوبہ آیت ١٧ و ١٨)* پھر امام بخاری یہ حدیث نقل کرتے ہیں کہ:عکرمہ نے بیان کیا کہ؛حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے مجھ سے اور اپنے بیٹے علی سے کہا؛تم دونوں حضرت ابو سعید کے پاس جاؤ اور ان سے حدیث کا سماع کرو؛پس ہم دونوں گئے؛اس وقت حضرت ابو سعید اپنے باغ کی اصلاح کر رہے تھے؛ انہوں نے اپنی چادر لے کر اوڑھ لی؛پھر ہمیں حدیث سنانے لگے حتیٰ کہ مسجد کی تعمیر کا ذکر آیا تو انہوں نے کہا؛ہم ایک ایک اینٹ اٹھا کر لا رہے تھے؛اور حضرت عمار رضی اللہ عنہ دو دو انیٹیں اٹھا کر لا رہے تھے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس حال میں دیکھ لیا؛آپ نے ان سے مٹی جھاڑی اور فرمایا؛ عمار پر افسوس ہے! اس کو ایک باغی جماعت قتل کرے گی؛ یہ ان کو جنت کی طرف بلائے گا اور وہ اس کو دوزخ کی طرف بلائیں گے؛ حضرت ابو سعید نے کہا؛حضرت عمار کہتے تھے؛میں فتنوں سے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں؛؛ *(بخاری شریف کتاب الصلاۃ بَابُ التَّعَاوُنِ فِي بِنَاءِ المَسْجِدِ؛جلد ١ ص ٩٧؛حدیث نمبر ٤٤٧؛طرف الحدیث ٢٨١٢)* 

(اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علم غیب عطائی کا بھی ذکر موجود ہیکہ آپ مستقبل کی خبر دے رہے ہیں کہ عمار رضی اللہ عنہ کو کیسے لوگ قتل کریں گے یعنی پہلے ہی بتا دیا کہ عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ شہید کئے جائیں گے

Kind(Sahih Hadees)

Bukhari Shareef Kitabus Salat Hadees No# 447

Sent from TrueIslam App!

Comments

Popular posts from this blog

اگر کوئی اولیاء اللہ کو غریب نواز گوشہ اعظم کہہ دے تو اس پر شرک کفر کا فتویٰ لگاتے ہیں یوسف علیہ السلام نے تو اپنے پرورش کرنے والے کو اپنا رب کہا ہیں الفاظ کے ساتھ نیت بھی دیکھی جاتی ہیں :-

حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کا عقیدہ انبیاء کرام آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہیں دیکھ لیتے ہیں دیوبندی عقیدہ حضور ﷺ کو دیوار کے پیچھے کا علم نہیں :-

اس آیت میں ذاتی علم غیب کا انکار ہیں خود سے جاننے کا اگر اس کی اگلی پیچھلی آیت پڑھوگے تو سمجھ جاؤگے یہ آیت کافروں کو سنانے کے لئے ہی اس آیت میں کل غیب کا انکار ہیں جو خود قرآن کی دوسری آیت کے خلاف ہوگا اب کافر ہی اس آیت سے حضور ﷺ کے علم غیب کا انکار کریگا :-