حضور ﷺ روح نکلتے وقت ملک الموت عَلَیْہِ السَّلَام کو بھی دیکھ لیتے ہیں مومن کی روح نرمی سے نکالی جاتی ہے: -
حضور ﷺ روح نکلتے وقت ملک الموت عَلَیْہِ السَّلَام کو بھی دیکھ لیتے ہیں مومن کی روح نرمی سے نکالی جاتی ہے: -*
حضرت عزرائیل عَلَیْہِ السَّلَام جب کسی مومن کی روح قبض فرماتے ہیں تو اس کے ساتھ نرمی فرماتے ہیں ، چنانچہ حضرت خزرج رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں ’’رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ایک انصاری صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے سرہانے حضرت ملک الموت عَلَیْہِ السَّلَام کو دیکھا تو ان سے فرمایا’’میرے صحابی پر نرمی کرنا کیونکہ یہ مومن ہے۔ حضرت ملک الموت عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی: یا رسولَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ ، آپ خوش ہو جائیں اور اپنی آنکھیں ٹھنڈی رکھیں بے شک میں ہر مومن کے ساتھ (روح نکالنے کے معاملے میں ) نرمی کرنے والا ہوں ۔ *(معجم الکبیر، باب الخائ، خزرج الانصاری، ۴ / ۲۲۰ ، الحدیث: ۴۱۸۸)*
Comments
Post a Comment