حضور ﷺ کی دعا اگر کسی کے نقصان کے لئے بھی ہوگی تو بد دعا نہیں دعا ہی کہہ لا یگی حضور ﷺ علم غیب سے فارس کے بادشاہ پرویز کے قتل کا وقت بھی جانتے تھے فارسی لوگ اپنے بادشاہ کو رب کہتے تھے نبی کریم ﷺ نے بھی ان کے بادشاہ کو بھی ان کا رب کہا ہیں ہر لفظ سے شرک نہیں ہوتا جب تک ویسا عقیدہ نہ ہو :-

 حضور ﷺ کی دعا اگر کسی کے نقصان کے لئے بھی ہوگی تو بد دعا نہیں دعا ہی کہہ لا یگی حضور ﷺ  علم غیب سے فارس کے بادشاہ پرویز کے قتل کا وقت بھی جانتے تھے فارسی لوگ اپنے بادشاہ کو رب کہتے تھے نبی کریم ﷺ نے بھی ان کے بادشاہ کو بھی ان کا رب کہا ہیں ہر لفظ سے شرک نہیں ہوتا جب تک ویسا عقیدہ نہ ہو :- 

Bukhari Shareef Hadees No# 64

عتبہ بن مسعود کہتے ہیں کہ انکو حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو اپنا مکتوب (خط) دیکر بھیجا اور اس کو حکم دیا کہ یہ مکتوب بحرین کے امیر (بادشاہ) کو دے(جب یہ خط بحرین کے امیر تک پہنچا تو) بحرین کے امیر نے وہ مکتوب کسریٰ (فارس کے بادشاہ) کو دے دیا اس نے جب اس مکتوب کو پڑھا تو اس کو پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا؛ ابن شہاب کہتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ ابن المسیب رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے خلاف (یعنی فارس کے بادشاہ کے خلاف) یہ دعا ضرر کی:ان کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جائیں پورے پورے ٹکڑے؛؛؛؛؛

(بخاری شریف کتاب العلم بَابُ مَا يُذْكَرُ فِي المُنَاوَلَةِ، وَكِتَابِ أَهْلِ العِلْمِ بِالعِلْمِ إِلَى البُلْدَانِ؛یعنی یہ باب ہے مناولہ کے متعلق جو ذکر کیا جاتا ہے اور اہل علم کا علم کو شہر والوں کی طرف لکھنا؛ *جلد ١ ص ٢٣؛حدیث نمبر ٦٤؛؛اطرف الحديث ٢٩٣٩:٤٤٢٤:٧٢٦٤:؛؛؛* 

(اس بات کے تحت امام بخاری آگے فرماتے ہیں کہ (وَقَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ: نَسَخَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ المَصَاحِفَ فَبَعَثَ بِهَا إِلَى الآفَاقِ، وَرَأَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، وَمَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ذَلِكَ جَائِزًا وَاحْتَجَّ بَعْضُ أَهْلِ الحِجَازِ فِي المُنَاوَلَةِ بِحَدِيثِ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وَسَلَّمَ حَيْثُ كَتَبَ لِأَمِيرِ السَّرِيَّةِ كِتَابًا وَقَالَ: «لاَ تَقْرَأْهُ حَتَّى تَبْلُغَ مَكَانَ كَذَا وَكَذَا». فَلَمَّا بَلَغَ ذَلِكَ المَكَانَ قَرَأَهُ عَلَى النَّاسِ، وَأَخْبَرَهُمْ بِأَمْرِ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وَسَلَّمَ (یعنی امام بخاری فرماتے ہیں کہ اور حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہا حضرت عثمان نے مصاحف لکھے (یعنی قرآن مجید) اور ان کو شہروں میں بھیج دیا"" اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہما اور یحییٰ بن سعید اور امام مالک نے اس کو جائز قرار دیا ہے(آگے امام بخاری فرماتے ہیں کہ:اور بعض اہل حجاز نے مناولہ پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث سے استدلال کیا ہے کہ:جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لشکر کے امیر کو ایک مکتوب لکھا اور فرمایا؛ اس کو اس وقت تک نہ پڑھنا جب تک کہ تم فلاں فلاں مقام پر نہ پہنچ جاؤ جب وہ اس مقام پر پہنچ گئے تو انہوں نے اس کو لوگوں کے سامنے پڑھا اور انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی خبر دی؛؛؛(میرے بھائیوں یاد رکھو؛؛فارس کے بادشاہ کسریٰ نے جب ہمارے آقا مولا نبی کریم صلی اللہ علیہ کے مکتوب کو پھاڑا تو کیسے عذاب میں مبتلا ہوا ملاحظہ فرمائیں امام محمد بن سعد متوفی ٢٣٠ھ نے کہا ہیکہ جب کسریٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتوب پھاڑ دیا تو اس نے یمن کے عامل بازان کی طرف یہ پیغام بھیجا کہ تم دو قوی مردوں کو اس شخص کے پاس بھیجو جس نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے اور وہ میرے پاس اس شخص کی خبر لے کر آئیں بازان نے اپنا مکتوب دے کر دو آدمیوں کو بھیجا وہ مدینہ آئے اور انہوں نے بازان کا مکتوب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور ان کو اسلام کی دعوت دی ان کے گندھے کپکپانے لگے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم اپنے گورنر کو یہ پیغام دینا کہ میرے رب نے اس کے رب کسریٰ کو آج رات سات گھنٹے پہلے قتل کردیا ہے یہ ٧ھ ١٠ جمادی الاول منگل کی رات تھی بے شک اللہ نے اس کے بیٹے شرویہ کو اس پر مسلط کیا اور اس نے پرویز (یاد رہے فارس کے تمام بادشاہ کو کسریٰ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے اس بادشاہ کا نام پرویز تھا) کو قتل کردیا؛؛ زہری نے کہا ہیکہ جب بازان کو یہ خبر پہنچی تو وہ اپنے ساتھیوں سمیت مسلمان ہو گیا/ *الطبقات الکبریٰ ج ١ ص ١٩٩٩؛دارالکتب العلمیہ بیروت ١٤١٨ھ/؛؛ ؛؛* 

Kind(Sahih Hadees)

Bukhari Shareef Kitabul Ilm Hadees No# 64

Sent from TrueIslam App!

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے