اللہ‎ تعالیٰ جس سے راضی ہو وہی ولی اللہ‎ بنتا ہیں ہر ولی اور بزرگ کو رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کہہ سکتے ہیں ، یہ لفظ صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کے ساتھ سے خاص نہیں اولیا اللہ‎ کے دشمن ہی اعتراض کرتے ہیں :-

 اللہ‎ تعالیٰ جس سے راضی ہو وہی ولی اللہ‎ بنتا ہیں ہر ولی اور بزرگ کو  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کہہ سکتے ہیں ، یہ لفظ صحابۂ کرام  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ   کے ساتھ سے خاص نہیں اولیا اللہ‎ کے دشمن ہی اعتراض کرتے ہیں :- 

 ترجمۂ کنز العرفان 

بیشک جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے وہی تمام مخلوق میں سب سے بہتر ہیں ۔ان کا صلہ ان کے رب کے پاس بسنے کے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے، اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوئے ،یہ صلہ اس کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرے۔ *(سورت البینتہ آیت نمبر 7/8)* 

 تفسیر صراط الجنان 

{اُولٰٓىٕكَ هُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّةِ: وہی تمام مخلوق میں  سب سے بہتر ہیں ۔} اس آیت سے معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں  نے نیک عمل کئے تو وہ فرشتوں  سے بھی افضل ہیں  کیونکہ تمام مخلوق میں  فرشتے بھی داخل ہیں  البتہ اس میں  تفصیل یہ ہے کہ انسانوں  میں  سے جو حضرات نبوت و رسالت کے منصب پر فائز ہوئے وہ تمام فرشتوں  سے افضل ہیں  جبکہ فرشتوں  میں  جو رسول ہیں  وہ اولیاء اور علماء سے افضل ہیں  (اور اولیاء و علماء عام فرشتوں  سے افضل ہیں ) جبکہ عام فرشتے گناہگار مومنین سے افضل ہیں  کیونکہ فرشتے گناہوں  سے معصوم ہوتے ہیں ۔ *( روح البیان، البینۃ، تحت الآیۃ: ۷، ۱۰ / ۴۹۰، شرح فقہ اکبر،  ص۱۱۸، ملتقطاً)* 

{ جَزَآؤُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ : ان کا صلہ ان کے رب کے پاس ۔} یعنی جو لوگ ایمان لائے اور انہوں   نے اچھے عمل کئے  ان کا صلہ ان کے رب  عَزَّوَجَلَّ کے پاس بسنے کے  باغات ہیں  جن کے نیچے نہریں   بہتی ہیں ، ان میں  ہمیشہ ہمیشہ رہیں   گے،  اللّٰہ   عَزَّوَجَلَّ ان کی اطاعت اور اخلا ص سے راضی ہوا اور وہ اُس کے کرم اور اس کی عطا سے راضی ہوئے ،یہ عظیم   بشارت اس کے لیے ہے جو دنیا میں  اپنے رب  عَزَّوَجَلَّ   سے ڈرے اور اس کی نافرمانی سے بچے۔ *( خازن، البینۃ، تحت الآیۃ:  ۸ ،  ۴ /  ۴۰۰ ، ملتقطاً )*

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے