ماں کے پیٹ میں کیا ہیں حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور حضرت سارہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا جانتی تھی علم والا نبی ہیں بد مذہب والے صرف انکار کی دلیل مانتے ہیں ان کا نبی پر اعتراض وہ چاہتے ہے علم غیب کا اظہار وہاں ہو جہاں وہ چاہتے ہیں :-

 ماں کے پیٹ میں کیا ہیں حضرت ابراہیم عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام اور حضرت سارہ  رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا  جانتی تھی علم والا نبی ہیں بد مذہب والے صرف انکار کی دلیل مانتے ہیں ان کا نبی پر اعتراض وہ چاہتے ہے علم غیب کا اظہار وہاں ہو جہاں وہ چاہتے ہیں :- 

ترجمۂ کنز العرفان       

پھر ابراہیم اپنے گھر والوں کی طرف گئے تو ایک موٹا تازہ بچھڑا لے آئے۔ پھر اسے ان کے پاس رکھ دیا تو فرمایا: کیا تم کھاتے نہیں ؟ تو اپنے دل میں ان سے خوف محسوس کیا، (فرشتوں نے) عرض کی: آپ نہ ڈریں اور انہوں نے اسے ایک علم والے لڑکے کی خوشخبری سنائی۔ تو ابراہیم کی بیوی چلاتی ہوئی آئی پھر اپنے چہرے پر ہاتھ مارا اورکہا:کیا بوڑھی بانجھ عورت (بچہ جنے گی۔) فرشتوں نے کہا: تمہارے رب نے یونہی فرمایا ہے، بیشک وہی حکمت والا، علم والا ہے۔ *(سورۃ الذریات آیت نمبر 26/ 30)* 

 تفسیر صراط الجنان        

{ فَاَقْبَلَتِ امْرَاَتُهٗ فِیْ صَرَّةٍ  : تو ابراہیم کی بیوی چلاتی ہوئی آئی۔} اس آیت  اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ  ہے کہ جب فرشتوں نے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام  کو علم والے لڑکے کی خوشخبری سنائی تو یہ بات آپ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام  کی زوجہ حضرت سارہ  رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا  نے بھی سن لی ، اس پر آپ  رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا  چِلّاتی ہوئی آئیں اور حیرت سے اپنے چہرے پر ہاتھ مارتے ہوئے کہا:کیا وہ عورت بچہ جنے گی جو  (90 یا 99 برس کی)  بوڑھی ہے اور اس کے ہاں کبھی بچہ پیدا نہیں   ہوا ۔اس بات سے ان کا مطلب یہ تھا کہ ایسی حالت میں بچہ ہونا انتہائی تعجب کی بات ہے۔ فرشتوں نے کہا: جو بات ہم نے کہی آپ کے رب  عَزَّوَجَلَّ نے یونہی فرمایا ہے، بیشک وہی اپنے اَفعال میں حکمت والا ہے اور اس سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں ۔ *(جلالین، الذّاریٰت، تحت الآیۃ: ۲۹- ۳۰ ، ص ۴۳۳ ، مدارک، الذّاریات، تحت الآیۃ: ۲۹ - ۳۰ ، ص ۱۱۶۹ ، ملتقطاً )*

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے