بچھو کے ڈنگ اور زہریلے جانوروں سے محفوظ رہنے کا وظیفہ کہو تمام جہان والوں میں نوح پر سلام ہو۔:-

*بچھو کے ڈنگ اور زہریلے جانوروں  سے محفوظ رہنے کا وظیفہ  کہو تمام جہان والوں میں نوح پر سلام ہو۔:-* 
 وَ جَعَلْنَا ذُرِّیَّتَهٗ هُمُ الْبٰقِیْنَ٘ۖ (۷۷)وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَ٘ۖ (۷۸)سَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ (۷۹)
 *ترجمۂ کنز العرفان*       
اور ہم نے اسی کی اولاد باقی رکھی۔ اور ہم نے بعد والوں میں اس کی تعریف باقی رکھی۔ تمام جہان والوں میں نوح پر سلام ہو۔ *(سورۃ الصفات آیت نمبر 77/79)* 
 حضرت سعید بن مسیب رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں ’’مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ جو شخص شام کے وقت یہ آیت ’’   سَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ پڑھ لیا کرے تو اسے بچھو نہیں کاٹے گا۔ *(التمہید لابن عبد البر، سہیل بن ابی صالح، ۸ /۵۶۵، تحت الحدیث: ۶۱۱)* 
اور بعض بزرگوں نے فرمایا کہ جو شخص یہ آیت صبح شام پڑھ لیا کرے وہ زہریلے جانوروں سے امن میں رہے اور اگر کشتی میں  سوار ہوتے وقت پڑھ لے تو ڈوبنے سے محفوظ رہے۔   
 *وفات کے بعد دنیا میں ذکر ِخیر رہنا اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے:-*      
  اس آیت سے معلوم ہوا کہ وفات کے بعد دنیا میں ذکر ِخیر رہنا اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے اور دنیا میں لوگوں کا اچھے الفاظ میں     یاد کرنا کس قدر باعثِ رحمت ہے اس کا اندازہ اس حدیثِ پاک سے لگایا جا سکتا ہے۔چنانچہ حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ ایک جنازہ گزرا، لوگوں نے اس کی تعریف کی توحضورِ اَقدس  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا: ’’واجب ہوگئی ،واجب ہو گئی ،واجب ہو گئی۔ جب دوسرا جنازہ گزرا تو لوگوں نے اس کی مذمت کی۔رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا’’ واجب ہوگئی، واجب ہو گئی ، واجب ہو گئی۔   حضرت عمر فاروق  رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ نے عرض کی: یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، میرے ماں     باپ آپ پر فدا ہوں ،ایک جنازہ گزرا اور لوگوں نے اس کی اچھائی بیان کی تو آپ نے تین بارفرمایا’’ واجب ہو گئی! اور ایک دوسرا جنازہ گزرا،لوگوں نے اس کی برائی بیان کی تو بھی آپ نے تین بار فرمایا: ’’واجب ہو گئی !تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جس جنازے کی تم نے تعریف کی اس پر جنت واجب ہو گئی اور جس جنازے کی تم نے مذمت بیان کی اس پر جہنم واجب ہو گئی ۔ تم زمین پر اللہ تعالیٰ کے گواہ ہو ، تم زمین پر اللہ تعالیٰ کے گواہ ہو، تم زمین پر اللہ تعالیٰ کے گواہ ہو۔   *(مسلم، کتاب الجنائز، باب فیمن یثنی علیہ خیر او شرّ من الموتی، ص۴۷۳ ، الحدیث: ۶۰(۹۴۹))*

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے