نماز کی قرات میں کھڈے ہو کر ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو سلام پیش کیا جاتا ہیں جو حضور ﷺ پر کھڈے ہو کر سلام پر اعتراض کرے نہ ان کو سلام کروں نہ ان کے سلام کا جواب دو

*نماز کی قرات میں کھڈے ہو کر ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام کو سلام پیش کیا جاتا ہیں جو حضور ﷺ پر کھڈے ہو کر سلام پر اعتراض کرے نہ ان کو سلام کروں نہ ان کے سلام کا جواب دو :- 
 ترجمۂ کنز العرفان       
اور ہم نے اسے ندا فرمائی کہ اے ابراہیم!۔ بیشک تو نے خواب سچ کر دکھایا ہم نیکی کرنے والوں کو ایسا ہی صلہ دیتے ہیں ۔ بیشک یہ ضرور کھلی آزمائش تھی۔ اور ہم نے اسماعیل کے فدیے میں ایک بڑا ذبیحہ دیدیا ۔ اور ہم نے بعد والوں میں اس کی تعریف باقی رکھی۔ ابراہیم پرسلام ہو۔ ہم نیکی کرنے والوں کو ایسا ہی صلہ دیتے ہیں ۔ بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل ایمان والے بندوں میں سے ہیں ۔ *(سورۃ الصفت آیت نمبر 104/111)* 
 تفسیر صراط الجنان        
{ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ  : ہم نیکی کرنے والوں کو ایسا ہی صلہ دیتے ہیں ۔} اس آیت کا معنی یہ ہے کہ حضرت  ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام  اور ان کے صاحبزادے اس اطاعت میں نیکی کرنے والے تھے تو جس طرح ہم نے ان دونوں  نیک ہستیوں کو جزا دی اسی طرح ہم ہر نیکی کرنے والے کو جزا دیں گے۔    *(تفسیرکبیر، الصافات، تحت الآیۃ:۱۰۵،۹/ ۳۵۰)*   
{ اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْبَلٰٓؤُا الْمُبِیْنُ  : بیشک یہ ضرور کھلی آزمائش تھی۔}  حضرت ابراہیم  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام  نے جان، مال اور وطن کی قربانیاں پہلے ہی پیش فرمادی تھیں اور اب اللہ تعالیٰ کے حکم سے اپنے اس فرزند کو بھی قربانی کے لئے پیش کر دیا جسے اپنی آخری عمر میں  بہت دعاؤں کے بعد پایا، جو گھر کا اجالا ، گود کا پالا اور آنکھوں  کا نور تھا اور یہ سب سے سخت آزمائش تھی۔   
{وَ فَدَیْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ  : اور ہم نے اسماعیل کے فدیے میں ایک بڑا ذبیحہ دیدیا۔}    علامہ بیضاوی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں اس ذبیحہ کی شان بہت بلند ہونے کی وجہ سے  اسے بڑا فرمایا گیا کیونکہ یہ اس نبی  عَلَیْہِ السَّلَام  کا فدیہ بنا جن کی نسل سے سیّد المرسَلین  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ہیں  *(بیضاوی، الصافات، تحت الآیۃ: ۱۰۷ ، ۵ / ۲۲)*

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے