علم غیب حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنی قوم کی ہلاکت کی دعا اس لئے کی آپ جانتے تھے کافروں کی اولاد بھی ایمان نہیں لاینگے اور حضور ﷺ جانتے تھے کافروں کی اولاد بھی ایمان لی آےگی اس لئے ہلاکت کی دعا نہ کی

*علم غیب حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام نے اپنی قوم کی ہلاکت کی دعا اس لئے کی آپ  جانتے تھے کافروں کی اولاد بھی ایمان نہیں لاینگے اور حضور ﷺ جانتے تھے کافروں کی اولاد بھی ایمان لی آےگی اس لئے ہلاکت کی دعا نہ کی :-
  ترجمۂ کنز العرفان           
اور بیشک نوح نے ہمیں پکاراتو ہم کیا ہی اچھے جواب دینے والے ہیں ۔ اور ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی تکلیف سے نجات دی۔ *(سورۃ الصفات آیت نمبر 75/76)*
 تفسیر صراط الجنان             
 جب حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام کو اپنی قوم کے ایمان قبول کرنے کی امید نہ رہی تو آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام  نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  دعا کی،  اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ *(قمر: ۱۰)*     
 *ترجمہکنزُالعِرفان*  : میں  مغلوب ہوں  تو تو میرا بدلہ لے۔     
اور عرض کی: رَبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْاَرْضِ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ دَیَّارًا(۲۶) اِنَّكَ اِنْ تَذَرْهُمْ یُضِلُّوْا عِبَادَكَ وَ لَا یَلِدُوْۤا اِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا *(نوح:۲۶، ۲۷)*     
 *ترجمہکنزُالعِرفان*  : اے میرے رب! زمین پر کافروں میں  سے کوئی بسنے والا نہ چھوڑ۔ بیشک اگر تو انہیں  چھوڑ دے گا  تو یہ تیرے بندوں  کو گمراہ کر دیں  گے اور یہ اولاد بھی ایسی ہی جنیں  گے جو بدکار، بڑی ناشکری ہوگی۔     
زیرِ تفسیر آیت میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ حضرت نوح  عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام نے ہمیں  پکارا اور ہم سے اپنی قوم پر عذاب نازل کرنے اور انہیں  ہلاک کر دینے کی درخواست کی تو ہم کیا ہی اچھے جواب دینے والے ہیں  کہ ہم نے اُن کی دعا قبول کی اور دشمنوں  کے مقابلے میں  ان کی مدد کی اور اُن کے دشمنوں  سے پورا انتقام لیا کہ انہیں  غرق کرکے ہلاک کردیا۔    *( مدارک، الصافات، تحت الآیۃ: ۷۵ ، ص۱۰۰۳ ، جلالین، الصافات، تحت الآیۃ: ۷۵ ، ص ۳۷۶ ، قرطبی، الصافات، تحت الآیۃ: ۷۵ ، ۸ / ۶۶ ، الجزء الخامس عشر، ملتقطاً)*     
{ وَ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ  : اور ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو نجات دی۔} یعنی ہم نے حضرت نوح عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام کو اور جو ان پر ایمان لایا انہیں  غرق ہونے سے نجات دی۔ *(مدارک، الصافات، تحت الآیۃ:       ۷۶ ، ص ۱۰۰۳ )*

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے