زمین کے خزانوں کی کنجیاں حضورِ اَقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بھی عطا ہوئی ہیں جن آیت میں کافروں کے کفر کا ردد ہوتا ان آیت سے نبی کی عظمت کا انکار کرتے ہیں جو نبی کی عظمت کے منکر ہیں جن کو شرک کی تعارف بھی نہیں معلوم وہی سے شرک کا فتویٰ آتا ہیں

 زمین کے خزانوں  کی کنجیاں  حضورِ اَقدس  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو بھی عطا ہوئی ہیں جن آیت میں کافروں کے کفر کا ردد ہوتا ان آیت سے نبی کی عظمت کا انکار کرتے ہیں جو نبی کی عظمت کے منکر ہیں جن کو شرک کی تعارف بھی نہیں معلوم وہی سے شرک کا فتویٰ آتا ہیں  :-* 

  ترجمۂ کنز العرفان             

آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کی ملکیت میں ہیں اور جنہوں نے اللہ کی آیتوں کا انکار کیا وہی نقصان اٹھانے والے ہیں *(سورۃ الزمر آیت نمبر 63)* 

 یاد رہے کہ اللہ تعالیٰ نے زمین کے خزانوں  کی کنجیاں  اپنے حبیب  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بھی عطا فرمائی ہیں ، چنانچہ حضرت عقبہ بن عامر فرماتے ہیں  کہ ایک دن تاجدارِ رسالت  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ شہدائے اُحد پر نماز پڑھنے کے لئے تشریف لے گئے جیسے میت پر نماز پڑھی جاتی ہے،پھر منبر پر جلوہ افروز ہو کر فرمایا’’میں  تمہارا پیش رَو ہوں  اور میں  تم پر گواہ ہوں  اور بے شک خدا کی قسم! میں اپنے حوض کو اب بھی دیکھ رہا ہوں  اور مجھے زمین کے خزانوں  کی کنجیاں یا (یہ فرمایا کہ مجھے) زمین کی کنجیاں  عطا فرما دی گئی ہیں  اور بے شک خدا کی قسم ! مجھے تمہارے متعلق یہ ڈر نہیں  کہ میرے بعد شرک کرنے لگو گے بلکہ مجھے اندیشہ ہے کہ تم دنیا کی محبت میں  پھنس جاؤ گے۔ *(بخاری، کتاب الجنائز، باب الصّلاۃ علی الشہید، ۱/ ۴۵۲ ، الحدیث: ۱۳۴۴)*      

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کیا خوب فرماتے ہیں  :      

 *اِن کے ہاتھ میں  ہر کنجی ہے*  

 *مالکِ کُل کہلاتے یہ ہیں*      

 *حاجات پوری ہونے اور مَصائب دور ہونے سے متعلق ایک مفید وظیفہ: -*   

جس شخص کو آندھی، آسمانی بجلی یا کسی اور چیز سے نقصان پہنچنے کا ڈر ہو یا وہ تنگدستی کا شکار ہو تو اسے چاہئے کہ کثرت سے  ’’ *یَاوَکِیْلُ*  ‘‘  پڑھا کرے، اس سے اِنْشَآءَاللہ  عَزَّوَجَلَّ  حاجتیں  پوری ہوں      گی،مصیبتیں  دور ہوں  گی اور پڑھنے والے کے لئے رزق اور بھلائی کے دروازے کھلیں گے ۔ *(روح البیان، الزّمر، تحت الآیۃ: ۶۲، ۸ / ۱۳۱، ملخصاً )*

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے