جِنّات پر حضورِ اَقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا تَصَرُّف

جِنّات پر حضورِ اَقدس  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا تَصَرُّف:-*       
یاد رہے کہ جِنّات پر حضور سیّد المرسَلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بھی تَصَرُّف حاصل تھا، جیسا کہ حضرت ابو     ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، نبی اکرم  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا: ’’گزشتہ رات ایک بڑا خبیث جن آ کر مجھے چھیڑنے لگا تاکہ وہ میری نماز کو مُنقطع کروا دے،پس اللہ  تعالیٰ نے مجھے اس پر قادر کر دیا، چنانچہ میں  نے ارادہ کیا کہ اسے مسجد کے ستونوں  میں  سے ایک ستون کے ساتھ باندھ دوں  تاکہ صبح کے وقت تم سب اسے دیکھتے، پھر مجھے اپنے بھائی حضرت سلیمان عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کی دعا یاد آگئی کہ ’’اے میرے رب! مجھے ایسی سلطنت عطا فرما جو میرے بعد کسی کے لائق نہ ہو۔تو میں  نے اسے ذلیل و خوار کر کے لوٹا دیا۔ *(بخاری، کتاب احادیث الانبیائ، باب قول اللّٰہ تعالی: ووہبنا لداود سلیمان الخ،۲/ ۴۵۰، الحدیث:۳۴۲۳)*    
اور ہوا بھی آپ  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے زیرِ تَصَرُّف تھی کیونکہ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تمام مخلوق کے رسول ہیں اور اس میں ہوا بھی داخل ہے، البتہ حضرت سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام کے تَصَرُّفات کا ظہور زیادہ ہوا۔

Comments

Popular posts from this blog

اگر کوئی اولیاء اللہ کو غریب نواز گوشہ اعظم کہہ دے تو اس پر شرک کفر کا فتویٰ لگاتے ہیں یوسف علیہ السلام نے تو اپنے پرورش کرنے والے کو اپنا رب کہا ہیں الفاظ کے ساتھ نیت بھی دیکھی جاتی ہیں :-

حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کا عقیدہ انبیاء کرام آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہیں دیکھ لیتے ہیں دیوبندی عقیدہ حضور ﷺ کو دیوار کے پیچھے کا علم نہیں :-

اس آیت میں ذاتی علم غیب کا انکار ہیں خود سے جاننے کا اگر اس کی اگلی پیچھلی آیت پڑھوگے تو سمجھ جاؤگے یہ آیت کافروں کو سنانے کے لئے ہی اس آیت میں کل غیب کا انکار ہیں جو خود قرآن کی دوسری آیت کے خلاف ہوگا اب کافر ہی اس آیت سے حضور ﷺ کے علم غیب کا انکار کریگا :-