نماز کی قرات میں سب کھڈے ہو کر نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر سلام پڑھتے ہیں آخر حضور ﷺ پر کھڈے ہو کر سلام پر اعتراض کیوں ؟

*نماز کی قرات میں سب کھڈے ہو کر نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر سلام پڑھتے ہیں آخر حضور ﷺ پر کھڈے ہو کر سلام پر اعتراض کیوں ؟* 
 ترجمۂ کنز العرفان       
اور ہم نے اسی کی اولاد باقی رکھی۔ اور ہم نے بعد والوں میں اس کی تعریف باقی رکھی۔ تمام جہان والوں میں نوح پر سلام ہو۔ *(سورۃ الصفات آیت نمبر 77/79)* 
 تفسیر صراط الجنان        
{ وَ جَعَلْنَا ذُرِّیَّتَهٗ  : اور ہم نے اسی کی اولاد کو کر دیا۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام  کی اولاد ہی باقی رکھی تو اب دنیا میں جتنے انسان ہیں  سب حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کی نسل سے ہیں ۔حضرت  عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا  سے مروی ہے کہ حضرت نوح عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے کشتی سے اترنے کے بعد آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام  کی اولاد اور ان کی بیویوں کے علاوہ جتنے مرد و عورت تھے سبھی آگے کوئی نسل چلائے بغیر فوت ہوگئے ۔ آپ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام  کی اولاد سے دنیا کی نسلیں چلیں ۔عرب ، فارس اور روم آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام کے فرزند سام کی اولاد سے ہیں     ۔ سوڈان کے لوگ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام کے بیٹے حام کی نسل سے ہیں ۔ ترک اور یاجوج ماجوج وغیرہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام  کے صاحب زادے یافث کی اولاد سے ہیں ۔ *( خازن، والصافات، تحت الآیۃ:۷۷، ۴ / ۱۹  - ۲۰ ، مدارک، الصافات، تحت الآیۃ:۷۷ ، ص ۱۰۰۳- ۱۰۰۴ ، ملتقطاً )*   
{ وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ : اور ہم نے اس کی تعریف باقی رکھی۔}  یعنی حضرت نوح  عَلَیْہِ       الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام  کے بعد والے انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  اور اُن کی اُمتوں میں  حضرت نوح  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام کا ذکرِ جمیل باقی رکھا۔ *(خازن، والصافات، تحت الآیۃ: ۷۸ ، ۴/ ۲۰ )* 
{ سَلٰمٌ   : سلام ہو۔} یعنی فرشتے ،جنات اور انسان سب حضرت نوح  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام  پر قیامت تک سلام بھیجتے  رہیں گے۔ *(مدارک، الصافات، تحت الآیۃ: ۷۹ ، ص۱۰۰۴)*

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے