بیوی شوہر کو تکلیف دے تو جنّت کی حورِعِین سنن بھی لیتی ہیں دیکھ بھی لیتی ہیں اگر امتی کی تکلیف کو نبی دیکھ لے تو شرک نظر آتا ہیں یہ توحید نہیں توحید کے نام پر نبی سے عداوت ہیں
بیوی شوہر کو تکلیف دے تو جنّت کی حورِعِین سنن بھی لیتی ہیں دیکھ بھی لیتی ہیں اگر امتی کی تکلیف کو نبی دیکھ لے تو شرک نظر آتا ہیں یہ توحید نہیں توحید کے نام پر نبی سے عداوت ہیں :-
شوہر کو خوش رکھنا بیوی کیلئے نہایت ثواب کا کام ہے اور تنگ کرنا اور ایذاء پہنچانا سخت گناہ ہے، ہمارے ہاں بعض اوقات معمولی سی بات پر بیویاں شوہر سے طلاق کا مطالبہ کردیتی ہیں ، اور یہ حرکت شوہر کیلئے نہایت تکلیف دِہ ہوتی ہے ،ایسی عورتوں کے لئے درج ذیل 3 اَحادیث میں بھی بہت عبرت اور نصیحت ہے،چنانچہ
(1) حضرت ثوبان رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جو عورت بغیر کسی حرج کے شوہر سے طلاق کا سوال کرے اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے۔ *(ترمذی، کتاب الطلاق واللعان، باب ما جاء فی المختلعات، ۲/ ۴۰۲، الحدیث: ۱۱۹۱)*
(2) حضرت ثوبان رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا: ’’جس عورت نے بغیر کسی وجہ کے اپنے شوہر سے خلع لی تو وہ جنت کی خوشبو نہ سونگھ سکے گی۔ *(ترمذی، کتاب الطلاق واللعان، باب ما جاء فی المختلعات، ۲/ ۴۰۲، الحدیث: ۱۱۹۰)*
(3) حضرت معاذ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، حضورِ اَقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: ’’جب عورت اپنے شوہر کو دنیا میں ایذا دیتی ہے تو حورِعِین کہتی ہیں خدا تجھے قتل کرے اِسے ایذا نہ دے یہ تو تیرے پاس مہمان ہے عنقریب تجھ سے جدا ہو کر ہمارے پاس آئے گا۔ *(ابن ماجہ، کتاب النکاح، باب فی المرأۃ تؤذی زوجہا،۲/ ۴۹۸، الحدیث:۲۰۱۴)*
اللہ تعالیٰ ایسی عورتوں کو عقلِ سلیم اور ہدایت عطا فرمائے،اٰمین۔
Comments
Post a Comment