قبر والے بھی حضور ﷺ کو سلام عرض کرتے ہیں :-

 قبر والے بھی حضور ﷺ کو سلام عرض کرتے ہیں :- 

  ترجمۂ کنز العرفان   

پھر وہ فوت ہونے والا اگر مقرب بندوں میں سے ہے۔ تو راحت اور خوشبودار پھول اور نعمتوں کی جنت ہے۔اور اگر وہ دائیں جانب والوں میں سے ہو۔ تو (اے حبیب!) تم پر دائیں جانب والوں کی طرف سے سلام ہو۔ *(سورۃ الواقعہ آیت نمبر 88/91)* 

 تفسیر صراط الجنان    

{  فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ : پھر وہ فوت ہونے والا اگر مقرب بندوں   میں   سے ہے۔}  یہاں  سے موت کے وقت مخلوق کے طبقات کے احوال اور ان کے درجات بیان فرمائے جا رہے ہیں ، چنانچہ اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کاخلاصہ یہ ہے کہ اگر مرنے والا آگے بڑھ جانے والے  اللہ  تعالیٰ کے مقرب بندوں  میں  سے ہے تو اس کے لئے  (موت کے وقت)  راحت ، خوشبودار پھول اور آخرت میں   نعمتوں کی جنت ہے۔ 

حضرت ابوالعالیہ  رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں  کہ مُقَرَّبین سے جو کوئی  دنیا سے جدا ہوتا ہے تو اس کے پاس جنت کے پھولوں  کی ڈالی لائی جاتی ہے،وہ جب اس کی خوشبو لیتا ہے تو اس وقت اس کی روح قبض ہوتی ہے۔ *(خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۸۸ - ۸۹ ،  ۴ /  ۲۲۵ )* 

 تفسیر صراط الجنان    

{ وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ :  اور اگر وہ دائیں   جانب والوں   میں سے ہو۔}  اس آیت اور اس کے بعد  والی آیت کاخلاصہ یہ ہے کہ اگر مرنے والا دائیں   جانب والوں   میں   سے ہو تو اے اَنبیاء کے سردار!   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   ، آپ ان کا سلام قبول فرمائیں   اور ان کے لئے غمگین نہ ہوں  وہ  اللہ  تعالیٰ کے عذاب سے سلامت اور محفوظ رہیں  گے اور آپ ان کو اسی حال میں   دیکھیں   گے جو آپ کو پسند ہو۔ *( خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ:  ۹۰ - ۹۱ ، ۴ /  ۲۲۵ )* 

 بعض مفسرین نے ان آیات کے یہ معنی بھی بیان کئے ہیں   کہ اگر مرنے والا دائیں   جانب والوں  میں  سے ہو تو اے دائیں   جانب والے! موت کے وقت اور اس کے بعد تمہارے ساتھی تم پر سلام بھیجیں  گے۔ *(روح البیان، الواقعۃ، تحت الآیۃ:  ۹۰ - ۹۱ ،  ۹/ ۳۴۱ )*

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے