اللہ تعالیٰ اولیاء اللہ‎ کو اِلہام سے بھی غیب کا علم عطا فرماتا ہے

*اللہ  تعالیٰ  اولیاء اللہ‎  کو اِلہام سے  بھی غیب کا علم عطا فرماتا  ہے: -*
 ترجمۂ کنز العرفان     
اور ہم نے موسیٰ کی ماں کو اِلہام فرمایا کہ اسے دودھ پلا پھر جب تجھے اس پر خوف ہو تو اسے دریا میں ڈال دے اور خوف نہ کر اور غم نہ کر ،بیشک ہم اسے تیری طرف پھیر لائیں گے اور اسے رسولوں میں سے بنائیں گے۔ *(سورۃ القصص آیت نمبر 7)*
 تفسیر صراط الجنان       
{ وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰۤى اُمِّ مُوْسٰى  : اور ہم نے موسیٰ کی ماں  کو اِلہام فرمایا۔}  حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام  کی والدہ کا نام یوحانذ  ہے اور آپ لاوی بن یعقوب کی نسل سے ہیں اللہ تعالی نے انہیں خواب یا فرشتے کے ذریعے یا ان کے دل میں یہ بات ڈال کر الہام فرمایا کہ تم حضرت موسیٰ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو دودھ پلاؤ،پھر جب تجھے اس پر خوف ہو کہ ہمسائے واقف ہو گئے ہیں ،وہ شکایت کریں گے اور فرعون اس فرزند ِاَرْجْمند کو قتل کرنے کے درپے ہو جائے گا تو بے خوف و خطر اسے مصر کے دریا نیل میں ڈال دے اور اس کے غرق ہوجانے اور ہلاک ہوجانے کا اندیشہ اور اس کی جدائی کا غم نہ کر ، بیشک ہم اسے تیری طرف پھیر لائیں  گے اور اسے رسولوں میں  سے بنائیں  گے ۔  چنانچہ آپ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا چند روز حضرت موسیٰ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام  کو دودھ پلاتی رہیں ، اس عرصے میں نہ آپ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام  روتے تھے، نہ ان کی گود میں  کوئی حرکت کرتے تھے اور نہ آپ کی بہن کے سوا اور کسی کو آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی ولادت کی اطلاع تھی اور جب آپ کو فرعون کی طرف سے اندیشہ ہوا تو حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام       کو ایک صندوق میں رکھ کر جو خاص طور پر اس مقصد کے لئے بنایا گیا تھا،رات کے وقت دریائے نیل میں بہا دیا ۔   *(خازن، القصص، تحت الآیۃ: ۷ ، ۳/ ۴۲۳، مدارک، القصص، تحت الآیۃ: ۷، ص ۸۶۱ ، جلالین، القصص، تحت الآیۃ: ۷، ص ۳۲۶، ملتقطاً)*   
اس سے معلو م ہوا کہ حضرت یو حانذ  رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہَا  کو حسب ِذَیل باتیں  بتائی گئی تھیں ، 
(1) حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام  ابھی وفات نہ پائیں گے ۔ 
(2)  حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام کی پرورش وہ خود کریں گی۔ 
(3) حضرت موسیٰ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام  رسول بنائے جائیں گے۔   
یہ سب مستقبل کی خبریں غیب کے علوم میں سے ہیں  اور اس سے معلوم ہوا کہ    اللہ تعالیٰ کے اولیاء کو بھی غیب کا علم عطا ہوتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے