خود ساختہ اختلاف اللہ تعالیٰ کے عذاب کا سبب ہے دین میں فرقہ بنانے والے توجہ دے فرقہ پرست وہی ہیں جن کا وجود بعد میں ہوا ہیں پہلے تم ایک امّت تھے
خود ساختہ اختلاف اللہ تعالیٰ کے عذاب کا سبب ہے دین میں فرقہ بنانے والے توجہ دے فرقہ پرست وہی ہیں جن کا وجود بعد میں ہوا ہیں پہلے تم ایک امّت تھے :-*
ترجمۂ کنز العرفان
اور لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔ سب ہماری طرف لوٹنے والے ہیں ۔ *(سورۃ انبیاء آیت نمبر 94)*
تفسیر صراط الجنان
{ وَ تَقَطَّعُوْۤا اَمْرَهُمْ بَیْنَهُمْ :اور لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔} گزشتہ آیت میں بتایا گیا کہ دین ایک ہی ہے اور سب انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اسی کی تبلیغ کی اور یہاں بتایاجا رہاہے کہ لوگوں نے دین میں بھی اختلاف کیا اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی کو اپنا دین بنالیا ،خود بھی بکھر گئے اور ان کے اعمال بھی جداگانہ ہوگئے۔
خیال رہے کہ انبیاءِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دینی اعمال مختلف رہے مگر ان کا یہ اختلاف اللہ تعالیٰ کے حکم سے تھا جس میں ہزارہا حکمتیں تھیں ، اس لئے یہ اختلاف پکڑ کا باعث نہیں بلکہ لوگوں کا خود ساختہ اختلاف اللہ تعالیٰ کے عذاب کا سبب ہے، لہٰذاآیت بالکل واضح ہے۔
{ كُلٌّ اِلَیْنَا رٰجِعُوْنَ :سب ہماری طرف لوٹنے والے ہیں ۔} یہاں دین کوٹکڑے ٹکڑے کرنے والوں کو خبردار کیاجا رہا ہے کہ دنیامیں تو جو تمہارے جی میں آتا ہے کرلو لیکن یاد رکھو کہ قیامت کادن آنے والا ہے اور اس دن تم سب کوہماری طرف لوٹناہے اس وقت تمہیں ہرچیزکی حقیقت معلوم ہوجائے گی۔

Comments
Post a Comment