اللہ‎ تعالیٰ نے حضور ﷺ کو بہت سے انبیاء کرام کو یاد کرنے کی نصیت کی اور مریم رضی اللہ تعالی عنہ کو ان کے واقعات کو آپ قرآن کے ترجمہ سے نہیں سمجھ سکتے وہ آپ کو قرآن کی تفسیر میں ملینگے یہ حضور ﷺ کا علم غیب ہیں

اللہ‎ تعالیٰ نے حضور ﷺ کو بہت سے انبیاء کرام کو یاد کرنے کی نصیت کی  اور مریم رضی اللہ تعالی عنہ کو ان کے واقعات کو آپ قرآن کے ترجمہ سے نہیں سمجھ سکتے وہ آپ کو قرآن کی تفسیر میں ملینگے یہ حضور ﷺ کا علم غیب ہیں :-*
ترجمۂ کنز العرفان     
اور زکریا کو (یاد کرو) جب اس نے اپنے رب کو پکارا ، اے میرے رب! مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے *۔(سورۃ انبیاء آیت نمبر 89)*
ترجمۂ کنز العرفان   
اور اس عورت کو (یاد کرو) جس نے اپنی پارسائی کی حفاظت کی تو ہم نے اس میں اپنی خاص روح پھونکی اور اسے اور اس کے بیٹے کو سارے جہان والوں کیلئے نشانی بنادیا۔ *(سورۃ انبیاء آیت نمبر 91)*
 *پاک دامنی عورت کے لئے بہترین وصف ہے:* 
اس سے معلوم ہوا کہ عورت کے لئے بہترین وصف یہ ہے کہ وہ پاک دامن رہے اور اپنی پارسائی کی حفاظت کرے۔ پاک دامن رہنے والی عورت کے بارے میں  حضرت انس  رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُ سے روایت ہے،نبی اکرم   صَلَّی اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا’’ عورت جب اپنی پانچ نمازیں  پڑھے ، اپنے ماہ رمضان کا روزہ رکھے ، اپنی پارسائی کی حفاظت کرے اور اپنے شوہر کی اطاعت کرے تو جنت کے جس دروازہ سے چاہے داخل ہوجائے۔  *(حلیۃ الاولیاء، ذکر طوائف من النساک والعباد، الربیع بن الصبیح  ، ۶ / ۳۳۶، الحدیث: ۸۸۳۰ )* 
اور حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُ  سے روایت ہے، رسول کریم  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا ’’ جو عورت اپنے رب سے ڈرے ، اپنی پارسائی کی حفاظت کرے اور اپنے شوہر کی اطاعت کرے تو اس کے لئے جنت کے  آٹھوں  دروازے کھول دئیے جائیں گے اور اس سے کہا جائے گا کہ تم جس دروازے سے چاہو جنت میں   داخل ہو جاؤ۔  *(معجم الاوسط، باب العین، من اسمہ: عبد الرحمٰن  ، ۳ / ۳۱۹، الحدیث: ۴۷۱۵ )*

Comments

Popular posts from this blog

اگر کوئی اولیاء اللہ کو غریب نواز گوشہ اعظم کہہ دے تو اس پر شرک کفر کا فتویٰ لگاتے ہیں یوسف علیہ السلام نے تو اپنے پرورش کرنے والے کو اپنا رب کہا ہیں الفاظ کے ساتھ نیت بھی دیکھی جاتی ہیں :-

حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کا عقیدہ انبیاء کرام آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہیں دیکھ لیتے ہیں دیوبندی عقیدہ حضور ﷺ کو دیوار کے پیچھے کا علم نہیں :-

اس آیت میں ذاتی علم غیب کا انکار ہیں خود سے جاننے کا اگر اس کی اگلی پیچھلی آیت پڑھوگے تو سمجھ جاؤگے یہ آیت کافروں کو سنانے کے لئے ہی اس آیت میں کل غیب کا انکار ہیں جو خود قرآن کی دوسری آیت کے خلاف ہوگا اب کافر ہی اس آیت سے حضور ﷺ کے علم غیب کا انکار کریگا :-