بد مذہب والوں سے پوچھوں فرعون بیٹوں کو قتل کیوں کرتا تھا جواب ملیگا کاہنوں کی خبر سے جو بعد میں سچ بھی ہوی اب ان سے پوچھوں اولیاء اللہ اور انبیاء کرام اگر کسی کے بیٹے کی خبر دے تو وہ انکار کردینگے

*بد مذہب والوں سے پوچھوں فرعون بیٹوں کو قتل کیوں کرتا تھا جواب ملیگا کاہنوں کی خبر سے جو بعد میں سچ بھی ہوی اب ان سے پوچھوں اولیاء اللہ اور انبیاء کرام اگر کسی کے بیٹے کی خبر دے تو وہ انکار کردینگے :-
 ترجمۂ کنز العرفان
بیشک فرعون نے زمین میں تکبر کیا تھا اور اس کے لوگوں کے مختلف گروہ بنادئیے تھے ان میں ایک گروہ (بنی اسرائیل) کو کمزورکر رکھا تھا،ان کے بیٹوں کو ذبح کرتا اور ان کی عورتوں کو زندہ رکھتا تھا، بیشک وہ فسادیوں میں سے تھا۔ *(سورۃ القصص آیت نمبر 4)*
 تفسیر صراط الجنان
{اِنَّ فِرْعَوْنَ عَلَا فِی الْاَرْضِ: بیشک فرعون نے زمین میں  تکبر کیا تھا۔} یعنی مصر کی سرزمین میں  فرعون کا غلبہ تھا اور وہ ظلم و تکبر میں  انتہا کو پہنچ گیا تھا حتّٰی کہ اس نے اپنی عَبْدِیَّت اور بندہ ہونا بھی بھلا دیا تھا ۔فرعون نے مصر میں  رہنے والے لوگوں  کے مختلف گروہ بنادئیے تھے اور ان کے درمیان عداوت اور بغض ڈال دیاتاکہ وہ کسی ایک بات پرجمع نہ ہوسکیں  اور اس نے ان گروہوں  میں  سے بنی اسرائیل کوکمزور اور اپنا خادم بناکر رکھا ہواتھا ۔بنی اسرائیل کے ساتھ اس کا سلوک یہ تھا کہ وہ ان کے ہاں  پیدا ہونے والے بیٹوں  کو ذبح کردیتا اور ان کی لڑکیوں کو خدمت گاری کے لئے زندہ چھوڑ دیتا تھا۔ بیٹوں  کو ذبح کرنے کا سبب یہ تھا کہ کاہنوں  نے اس سے یہ کہہ دیا تھا کہ بنی اسرائیل میں  ایک بچہ پیدا ہو گا جو تیری بادشاہت کے زوال کا باعث ہو گا، اس لئے وہ ایسا کرتا تھا اور یہ اس کی انتہائی حماقت تھی کیونکہ اگر وہ اپنے خیال میں  کاہنوں  کو سچا سمجھتا تھا تو یہ بات ہونی ہی تھی، لڑکوں  کو قتل کر دینے سے کوئی نتیجہ نہ ملتا اور اگر وہ انہیں  سچا نہیں  جانتا تھا تو یہ اس کے نزدیک ایک لغو بات تھی اور لغوبات کا لحاظ کرنا اور بیٹوں  کو قتل کرنا کسی طرح درست نہ تھا۔ بیشک وہ بنی اسرائیل کے بیٹوں  کو قتل کر کے فساد کرنے والوں  میں  سے تھا۔ *( مدارک، القصص، تحت الآیۃ: ۴، ص۸۶۰، تفسیرابو سعود، القصص، تحت الآیۃ: ۴، ۴ / ۲۲۳-۲۲۴، ملتقطاً)*
 *حکمرانی قائم رکھنے کیلئے فرعون کا طریقہ اور موجودہ دور کے حکمرانو ں  کا طرز ِعمل:*
حکمرانی قائم رکھنے کے لئے رعایا کو مختلف گروہوں  میں  تقسیم کر دینا اور ان میں  باہم بغض و عداوت ڈال دینا فرعون جیسے بدترین کافر کا طریقہ ہے اور دیکھاجائے تویہی طریقہ ہمارے دورمیں  بھی رائج ہے ،مسلم اور غیر مسلم دونوں  طرح کے حکمران لوگوں  کومختلف مسائل میں  الجھائے رکھتے ہیں  تاکہ لوگ ان مسائل ہی سے نہ نکل پائیں  اور ان کی حکمرانی قائم رہے اور اس طرزِ عمل کے نتیجے میں  ان حکمرانوں  کا جو حال ہوتا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں  عقلِ سلیم اور ہدایت عطا فرمائے، اٰمین۔

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے