کسی بھی نبی کا مذاق اڑانا کفر ہیں جیسے طارق جمیل کا یوسف عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا مذاق اڑاکر کفر کرنا

کسی بھی نبی کا مذاق اڑانا کفر ہیں جیسے طارق جمیل کا یوسف عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا مذاق اڑاکر کفر کرنا :-*
 ترجمۂ کنز العرفان     
یہ ان کا بدلہ ہے جہنم ، کیونکہ انہوں نے کفر کیا اور میری آیتوں اور میرے رسولوں کو ہنسی مذاق بنالیا۔ *(سورۃ الکہف  آیت نمبر 106)*
 تفسیر صراط الجنان       
{ذٰلِكَ جَزَآؤُهُمْ جَهَنَّمُ  :  یہ ان کا بدلہ جہنم ہے۔} ارشاد فرمایا کہ یہ جہنم ان کا بدلہ ہے کیونکہ انہوں  نے کفر کیا اور جس چیز پر ایمان لانا اور جس کا اقرار کرنا ضروری تھا اس کا انکار کیا اور انہوں نے قرآنِ پاک ،        اللہ تعالیٰ کی دیگر کتابوں اور اس کے رسولوں  کو ہنسی مذاق بنالیا۔  *( روح البیان، الکہف، تحت الآیۃ  : ۱۰۶، ۵ / ۳۰۵)*
   اس سے معلوم ہوا کہ تمام کفر وں  سے بڑھ کر کفر نبی کی توہین اور ان کا مذاق اڑانا ہے جس کی سزا دنیا و آخرت دونوں  میں  ملتی ہے۔ 
 *اہلِ حق علماء کا مذاق اڑانے والوں  کو نصیحت: -* 
  حضرت علامہ اسماعیل حقی  رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں  ’’یاد رکھو! علماء، انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کے وارث ہیں اور ان کے عُلوم انبیاءِ کرام  عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کے علوم سے حاصل شدہ ہیں  تو جس طرح باعمل علمائ، انبیاء اور مُرسَلین  عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کے اعمال اور علوم کے وارث ہیں اسی طرح علماء کا مذاق اڑانے والے ابو جہل ، عقبہ بن ابی معیط اور ان جیسے دیگر کافروں  کے مذاق اڑانے میں  وارث ہیں ۔ *( روح البیان، الکہف، تحت الآیۃ : ۱۰۶، ۵ / ۳۰۵)* 
 اس سے ان لوگوں کو عبرت حاصل کرنے کی شدید ضرورت ہے جو میڈیا پر اور اپنی نجی محفلوں میں اہلِ حق علمائے کرام کا مذاق اڑانے میں لگے رہتے ہیں ۔        اللہ  تعالیٰ انہیں  عقلِ سلیم عطا فرمائے۔

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے