حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا علم غیب وہ جانتے تھے ان کی اولاد میں کافر بھی ہونگے ورنہ کوئی بھی والدین اپنی کچھ اولاد کے لئے دعا نہیں کرتی سب کے لئے کرتی ہیں

حضرت ابراہیم  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا علم غیب وہ جانتے تھے ان کی اولاد میں کافر بھی ہونگے ورنہ کوئی بھی والدین اپنی کچھ اولاد کے لئے دعا نہیں کرتی سب کے لئے کرتی ہیں :-*
 ترجمۂ کنز العرفان         
اے میرے رب! مجھے اور کچھ میری اولاد کو نماز قائم کرنے والا رکھ، اے ہمارے رب اور میری دعا قبول فرما۔ اے ہمارے رب! مجھے اور میرے ماں باپ کو اور سب مسلمانوں کو بخش دے جس دن حساب قائم ہوگا۔ *(سورۃ ابراہیم آیت نمبر 40/41)*
 تفسیر صراط الجنان           
{وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ  :   اور کچھ میری اولاد کو۔}  حضرت ابراہیم  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کو چونکہ بعض افراد کے بارے میں  اللّٰہ  تعالیٰ کے بتانے سے معلوم ہو چکا تھا کہ وہ کافر ہوں  گے اس لئے آپ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام     نے اپنی بعض اولاد کے لئے نمازوں کی پابندی اور محافظت کی دعا کی۔           *(مدارک، ابراہیم، تحت الآیۃ : ۴۰ ، ص ۵۷۲-۵۷۳ )*   
{ وَ لِوَالِدَیَّ  : اور میرے ماں  باپ کو۔}  علماء فرماتے ہیں کہ اس آیت میں  ماں       باپ سے حضرت ابراہیم  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَام  کے حقیقی والدین مراد ہیں       اور وہ دونوں  مومن تھے اسی لئے حضرت ابراہیم  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  نے ان کے لئے دعا فرمائی، جبکہ سورہ توبہ کی اس آیت      ’’وَ مَا كَانَ اسْتِغْفَارُ اِبْرٰهِیْمَ لِاَبِیْهِ اِلَّا عَنْ مَّوعِدَةٍ
*(توبہ : ۱۱۴ )*   
 *ترجمہکنزُالعِرفان*  : اور ابراہیم کا اپنے باپ کی مغفرت کی دعا کرنا صرف ایک وعدے کی وجہ سے تھا۔   
میں  باپ سے حضرت ابراہیم  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کا چچا آزر مراد ہے ،سگے والد مراد نہیں *( روح البیان، ابراہیم، تحت الآیۃ : ۴۱ ، ۴ / ۴۳۰ ، ملخصاً )*   
 *دعا کے چند آداب:-* 
اس آیت سے دعا کے چند آداب معلوم ہوئے ۔ (1)  دعا اپنی ذات سے شروع کرے۔ (2) ماں باپ کو دعا میں شامل رکھا کرے ۔ ( 3) ہر مسلمان کے حق میں  دعائے خیر کرے۔ ( 4)  آخرت کی دعا ضرور مانگے صرف دنیا کی حاجات پر قناعت نہ کرے۔

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے