انبیاء کرام سے جو مجازات ظاہر ہو اولیا اللہ‎ سے وہ سب کرامت ظاہر ہو سکتی ہیں اور الہام سے اولیا اللہ‎ کو علم بھی حاصل ہونا قرآن سے ثابت ہیں

*انبیاء کرام سے جو مجازات ظاہر ہو اولیا اللہ‎ سے وہ سب کرامت ظاہر ہو سکتی ہیں اور الہام سے اولیا اللہ‎ کو  علم بھی حاصل ہونا قرآن سے ثابت ہیں :-
ترجمۂ کنز العرفان         
جب اللہ فرمائے گا :اے مریم کے بیٹے عیسیٰ! اپنے اوپر اور اپنی والدہ پر میرا وہ احسان یاد کر، جب میں نے پاک روح سے تیری مدد کی ۔تو گہوارے میں اور بڑی عمر میں لوگوں سے باتیں کرتا تھا اور جب میں نے تجھے کتاب اور حکمت اور توریت اور انجیل سکھائی اور جب تو میرے حکم سے مٹی سے پرند ے جیسی صورت بناکر اس میں پھونک مارتا تھا تو وہ میرے حکم سے پرندہ بن جاتی اور تو میرے حکم سے پیدائشی نابینا اور سفید داغ کے مریض کوشفا دیتا تھا اور جب تو میرے حکم سے مردوں کو زندہ کر کے نکالتا اور جب میں نے بنی اسرائیل کو تم سے روک دیا۔ جب تو ان کے پاس روشن نشانیاں لے کر آیا تو ان میں سے کافروں نے کہا: یہ تو کھلا جادو ہے۔ اور جب میں نے حواریوں کے دل میں یہ بات ڈالی کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ تو انہوں نے کہا :ہم ایمان لائے اور (اے عیسیٰ!) آپ گواہ ہوجائیں کہ ہم مسلمان ہیں ۔ *(سورۃ المائدہ آیت نمبر 110/111)*
 تفسیر صراط الجنان               
{ وَ اِذْ اَوْحَیْتُ اِلَى الْحَوَارِیّٖنَ :  اور جب میں نے حواریوں کے دل میں یہ بات ڈالی۔} حواری حضرت عیسیٰ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام        کے مخصوص اور مخلص حضرات کو کہا جاتا ہے۔ ان کے متعلق فرمایا کہ  اللہ عَزَّوَجَلَّ  نے ان کے دلوں میں  اللہ عَزَّوَجَلَّ اور حضرت عیسیٰ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  پر ایمان لانے کی بات ڈال دی۔       
’ *’وحی‘‘ کا ایک معنی:*     
 یاد رہے کہ اس آیت میں لفظ ’’وحی‘‘ کی نسبت غیرِ انبیاء کی طرف ہے اورجب وحی کی نسبت غیرِ نبی کی طرف ہو تو اس سے مراد دل میں بات ڈالنا ہوتا ہے جیسے سورۂ قصص کی آیت نمبر  7  میں ہے     
’’ وَاَوْحَیْنَاۤ اِلٰۤی اُمِّ مُو سٰی ‘‘     
 *ترجمہکنزُالعِرفان*  :اور ہم نے موسیٰ کی ماں کے دل میں بات ڈال دی۔     
نیز سورۂ نحل کی آیت نمبر 68  میں ہے     
’’  وَ اَوْحٰی رَبُّكَ اِلَی النَّحْلِ  ‘‘     
 *ترجمہکنزُالعِرفان*  :اور تیرے رب نے شہد کی مکھی کے دل میں یہ بات ڈال دی۔

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے