فرشتے بھی حضور ﷺ کے امتی ہیں اس لئے ضروری ہیں کے آقا ﷺ کا علم تمام فرشتوں سے زیادہ ہوگا

*فرشتے بھی حضور ﷺ کے امتی ہیں اس لئے ضروری ہیں کے آقا ﷺ کا علم تمام فرشتوں سے زیادہ ہوگا :-
  ترجمۂ کنز العرفان           
یہی وہ (مقدس) ہستیاں ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت کی تو تم ان کی ہدایت کی پیروی کرو۔ تم فرماؤ: میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا ۔ یہ صرف سارے جہان والوں کے لئے نصیحت ہے۔ *(سورۃ انعام آیت نمبر 90)*
 تفسیر صراط الجنان             
{ فَبِهُدٰىهُمُ اقْتَدِهْ  : تو تم ان کی ہدایت کی پیروی کرو۔} جلیلُ القدر انبیاءِ کرام       عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے تذکرے کے بعد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ آپ ان کی اِس ہدایت کی اقتدا کریں۔ علمائے دین نے اس آیت سے یہ مسئلہ ثابت کیا ہے کہ سرکارِ دو عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تمام انبیاء  عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  سے افضل ہیں کیونکہ جو شرف و کمال اور خصوصیات و اوصاف جدا جدا انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو عطا فرمائے گئے تھے تاجدارِ رسالت  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ       کے لئے سب کو جمع فرمادیا اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو حکم دیا ’’       فَبِهُدٰىهُمُ اقْتَدِهْ ‘‘ تو جب آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تمام ا نبیاء  عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کے اوصافِ کمالیہ کے جامع ہیں تو بے شک سب سے افضل ہوئے ۔ *(خازن، الانعام، تحت الآیۃ: ۹۰ ، ۲ / ۳۴)*     
{ ذِكْرٰى لِلْعٰلَمِیْنَ : سارے جہان والوں کیلئے نصیحت۔} اس آیت سے ثابت ہوا کہ ہمارے آقا و مولا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ       تمام مخلوق کی طرف مبعوث ہیں اور آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دعوت تمام مخلوق کو عام ہے اور کل جہان آپ        صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی اُمت ہے۔ *(خازن، الانعام، تحت الآیۃ: ۹۰ ، ۲ / ۳۵)*

Comments

Popular posts from this blog

اگر کوئی اولیاء اللہ کو غریب نواز گوشہ اعظم کہہ دے تو اس پر شرک کفر کا فتویٰ لگاتے ہیں یوسف علیہ السلام نے تو اپنے پرورش کرنے والے کو اپنا رب کہا ہیں الفاظ کے ساتھ نیت بھی دیکھی جاتی ہیں :-

حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کا عقیدہ انبیاء کرام آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہیں دیکھ لیتے ہیں دیوبندی عقیدہ حضور ﷺ کو دیوار کے پیچھے کا علم نہیں :-

اس آیت میں ذاتی علم غیب کا انکار ہیں خود سے جاننے کا اگر اس کی اگلی پیچھلی آیت پڑھوگے تو سمجھ جاؤگے یہ آیت کافروں کو سنانے کے لئے ہی اس آیت میں کل غیب کا انکار ہیں جو خود قرآن کی دوسری آیت کے خلاف ہوگا اب کافر ہی اس آیت سے حضور ﷺ کے علم غیب کا انکار کریگا :-