آسمانوں اور زمین جتنے غیب ہیں سب لوحِ محفوظ میں لکھا ہیں اللہ‎ تعالیٰ تو بھولنے سے پاک ہیں پھر کیوں لکھا ہیں اس لئے کے اللہ‎ تعالیٰ نے جس کو جتنا اختیار دیا ہیں لوحِ محفوظ دیکھ کے وہاں سے علم غیب حاصل کر لے

آسمانوں اور زمین جتنے غیب ہیں سب لوحِ  محفوظ میں لکھا ہیں اللہ‎ تعالیٰ تو بھولنے سے پاک ہیں پھر کیوں لکھا ہیں اس لئے کے اللہ‎ تعالیٰ نے جس کو جتنا اختیار دیا ہیں لوحِ  محفوظ دیکھ کے وہاں سے علم غیب حاصل کر لے :-*
 ترجمۂ کنز العرفان 
اور آسمانوں اور زمین میں جتنے غیب ہیں سب ایک بتانے والی کتاب میں ہیں ۔ *(سورۃ النمل آیت نمبر 75)*
 تفسیر صراط الجنان   
{ وَ مَا مِنْ غَآىٕبَةٍ : اور جتنے غیب ہیں ۔}  یعنی آسمانوں اور زمین میں جتنے غیب ہیں سب ایک بتانے والی کتاب لوحِ  محفوظ میں ثَبت ہیں اور  اللہ تعالیٰ کے فضل سے جنہیں ان کا دیکھنا مُیَسَّر ہے اُن کے لئے ظاہر ہیں ۔ *(تفسیرِ کبیر، النمل، تحت الآیۃ:  ۷۵ ،  ۸  /۵۷۰ ، ملخصاً )* 
 *گناہ چھوڑنے اور دل کو باطنی اَمراض سے پاک رکھنے کی ترغیب: -*
اس آیت اور اس سے اوپر والی آیت کو سامنے رکھتے ہوئے ہر انسان کو چاہئے کہ وہ گناہوں   کو چھوڑ دے کیونکہ  اللہ  اُسے جانتا اور اس کے  تمام اَفعال پر مطلع ہے اگرچہ وہ اپنے افعال کو مخلوق سے چھپانے کی انتہائی کوشش کر لے،نیز ہر مسلمان کو چاہئے کہ اس کا دل کسی کے بارے میں   بغض،حسد،کینہ اور عداوت وغیرہ سے صاف ہو کیونکہ اس کے دل میں   چھپی ہوئی ان چیزوں کو بھی اس کا رب تعالیٰ جانتا ہے۔ ایک اور مقام پر  اللہ   تعالیٰ ارشاد فرماتاہے :  یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ یَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَؕ-وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ ‘‘ *(التغابن:  ۴)* 
 *ترجمہکنزُالعِرفان* : وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہ جانتا ہے جو تم چھپاتے ہواور جوتم ظاہر کرتے  ہو، اور  اللہ دلوں کی بات جانتا ہے۔ 
اور ارشاد فرماتا ہے:  وَ اَسِرُّوْا قَوْلَكُمْ اَوِ اجْهَرُوْا بِهٖؕ-اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ ‘‘ *( الملک:  ۱۳ )*
 *ترجمہکنزُالعِرفان* : اور تم اپنی بات آہستہ کہو یا آواز سے، بیشک وہ تو دلوں کی بات جانتا ہے۔ 
اور قیامت کے دن کے بارے حضرت ابراہیم  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   کا قول ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے:   یَوْمَ لَا یَنْفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوْنَۙ( ۸۸) اِلَّا مَنْ اَتَى اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ ‘‘ *( الشعراء: ۸۸ ، ۸۹ )* 
 *ترجمہکنزُالعِرفان* : جس دن نہ مال کام آئے گا اور نہ بیٹے۔ مگر وہ جو  اللہ  کے حضور سلامت دل کے ساتھ حاضر ہوگا۔ 
حضور پُر نور  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے بھی اپنی امت کو اسی چیز کی  تعلیم دی ہے، چنانچہ حضرت  عبد اللہ  بن مسعود   رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ   سے  روایت ہے،رسولِ کریم   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا: ’’تم میں سے کوئی  شخص کسی صحابی کے بارے میں  مجھ سے شکایت نہ کرے کیونکہ میں  چاہتا ہوں   کہ  (اپنے گھر سے)  ان کی طرف اس طرح نکلوں   کہ میرا دل صاف ہو  (اور میرے دل میں   کسی کے بارے میں   کوئی رنجش نہ ہو۔) *(  ترمذی ، کتاب المناقب، باب:فضل ازواج النبی  صلی اللّٰہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ،  ۵  /  ۴۷۵ ، الحدیث:  ۲۲۳۹ )* 
اللہ  تعالیٰ مسلمانوں  کوگناہوں  سے بچنے اور اپنے  دلوں   کو باطنی امراض سے پاک صاف رکھنے کی توفیق عطا  فرمائے،اٰمین۔

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے