قرآنِ مجید کے بارے میں ایک عقیدہ قرآن بھی اللہ‎ کی ذات کی طرح قدیم ہیں اللہ‎ تعالیٰ کا ہر فیل کا ارادہ بھی قدیم ہیں حکم پر عمل کا وقت مختلف ہیں

قرآنِ مجید کے بارے میں  ایک عقیدہ قرآن بھی اللہ‎ کی ذات کی طرح قدیم ہیں اللہ‎ تعالیٰ کا ہر فیل کا ارادہ بھی قدیم ہیں حکم پر عمل کا وقت مختلف ہیں :-*
 یاد رہے کہ قرآن پاک  اللہ تعالٰی کا کلام ہے اور اس کی صفت ہے جو اس کی ذات کے ساتھ قائم ہے۔  اللہ  تعالٰی  نے اس کلام کو عربی الفاظ کے لبادے میں  حضرت جبریل  عَلَیْہِ السَّلَام   پر نازل فرمایا اور انہیں  ان الفاظ پر امین بنایا تاکہ وہ اس کے حقائق میں  تَصَرُّف نہ کریں ،اس کے بعد حضرت جبریل  عَلَیْہِ السَّلَام   نے ان الفاظ کوحضور پُر نور  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ     کے قلب ِاَطہر پر نازل کیا۔  *(روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۹۳ ، ۶  / ۳۰۶)*
 *حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام  کو روح اور امین کہنے کی وجوہات:-*
نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْاَمِیْنُۙ(۱۹۳)
   ترجمۂ کنز العرفان   
 *اسے روحُ الا مین لے کر نازل ہوئے۔*
 تفسیر صراط الجنان     
{  نَزَلَ بِهِ  : اسے لے کر نازل ہوئے۔}   قرآن پاک کو روح الا مین یعنی حضرت جبریل     عَلَیْہِ السَّلَام   لے کر نازل ہوئے۔   
 حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام  کو روح کہنے کی ایک وجہ مفسرین نے یہ بیان کی ہے کہ آپ  عَلَیْہِ السَّلَام  روح سے پیدا کئے گئے ہیں اس لئے آپ  عَلَیْہِ السَّلَام  کو روح کہا گیا۔دوسری وجہ یہ بیان کی ہے کہ جس طرح روح بدن کی زندگی کا سبب ہوتی ہے اسی طرح حضرت جبریل  عَلَیْہِ السَّلَام  مکلف لوگوں  کے دلوں کی زندگی کا سبب ہیں  کیونکہ علم اور معرفت کے نور سے دل زندہ ہوتے ہیں  جبکہ بے علمی اور جہالت سے مردہ ہو تے ہیں  اورحضرت جبریل  عَلَیْہِ السَّلَام  کے ذریعے  وحی نازل ہوتی ہے جس سے اللہ تعالٰی کی ذات اور صفات کی معرفت حاصل ہوتی ہے اور اس  معرفت کے ذریعے بے علمی اور جہالت کی وجہ سے مردہ ہو جانے والے د ل زندہ ہوجاتے ہیں ، اس لئے آپ   عَلَیْہِ السَّلَام  کو روح فرمایا گیا اور آپ  عَلَیْہِ السَّلَام  کو امین ا س لئے کہتے ہیں  کہ اللہ تعالٰی   نے انبیاء  عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  تک اپنی وحی پہنچانے کی امانت ان  کے سپرد فرمائی ہے۔  *(خازن، الشعراء، تحت الآیۃ:   ۱۹۳، ۳ / ۳۹۵  ، تفسیرکبیر، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۹۳  ، ۸  / ۵۳۰  ، روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ:  ۱۹۳  ، ۶ / ۳۰۶، ملتقطاً)*

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے