اہلے حدیث خبیث جماعت سے دعا مانگنے کی دلیل مانگتے ہیں جماعت کم سے کم 2 لوگوں کی ہوتی ہے اس آیات میں دلیل موجود ہیں

اہلے حدیث خبیث جماعت سے دعا مانگنے کی دلیل مانگتے ہیں جماعت کم سے کم 2 لوگوں کی ہوتی ہے اس آیات میں دلیل موجود ہیں دعا قبول ہونے میں تاخیر ہونا بھی حکمت ہے:-*
  ترجمۂ کنز العرفان         
(اللہ نے ) فرمایا: تم دونوں کی دعا قبول ہوئی پس تم ثابت قدم رہو اورنادانوں کے راستے پر نہ چلنا۔
 تفسیر صراط الجنان           
{ قَالَ قَدْ اُجِیْبَتْ دَّعْوَتُكُمَا : ( اللہ  نے )  فرمایا: تم دونوں کی دعا قبول ہوئی۔} اس آیت میں  دعا کی نسبت حضرت موسیٰ  اور حضرت ہارون  عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  دونوں کی طرف کی گئی حالانکہ حضرت موسیٰ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام      دعا کرتے تھے اور حضرت ہارون  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   آمین کہتے تھے۔ اس سے معلوم ہوا کہ آمین کہنے والا بھی دعا کرنے والوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔یہ بھی ثابت ہوا کہ آمین دعا ہے لہٰذا اس کیلئے اِخفا ہی مناسب ہے۔  *( مدارک، یونس، تحت الآیۃ:  ۸۹ ، ص ۴۸۳ )*
 یاد رہے کہ حضرت موسیٰ      عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کی دعا اور اس کی مقبولیت کے درمیان چالیس برس کا فاصلہ ہوا۔ *(خازن، یونس، تحت الآیۃ: ۸۹ ، ۲/ ۳۳۰)*
اسی لئے فرمایا گیا کہ ان لوگوں میں سے نہ ہونا جو قبولیت ِ دعا میں دیر ہونے کی حکمتیں نہیں جانتے۔       
  اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ دعا کی قبولیت میں یہ ضروری نہیں کہ فوراً ہی اس کا اثر ہوجائے بلکہ بعض اوقات حکمت ِ ا لٰہی سے اس میں ایک عرصے کی تاخیر بھی ہوجاتی ہے، نیز اس شخص کی دعا ویسے ہی قبول نہیں ہوتی جو شور مچائے کہ اس نے بڑی دعا کی مگر قبول نہیں ہوئی چنانچہ حدیث میں ہے، حضرت ابو ہریرہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے ،      رسولُ اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’بندے کی دعا قبول ہوتی ہے جب تک کہ وہ گناہ یا قَطعِ رحمی کی دعا نہ مانگے اور جب تک کہ جلد بازی سے  کام نہ لے۔  عرض کی گئی :  یا رسولَ  اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ، جلد بازی کیا ہے ؟ ارشاد  فرمایا ’’ یہ کہے کہ میں نے دعا مانگی اور مانگی مگر مجھے امید نہیں کہ قبول ہو، لہٰذا اس پر دل تنگ ہوجائے اور دعا مانگنا چھوڑ دے۔ *(مسلم، کتاب الذکر والدعاء والتوبۃ والاستغفار، باب بیان انّہ یستجاب للداعی ما لم یعجّل فیقول: دعوت فلم یستجب لی، ص ۱۴۶۳، الحدیث: ۹۲(۲۷۳۵))*   
اسی لئے دعا کے آداب میں سے یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ قبولیت کے یقین سے دعا مانگو جیسا کہ حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، نبی اکرم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا ’’تم  اللہ  تعالیٰ سے قبولیت کے یقین کے  ساتھ دعا مانگا کرو اور جان لو ک اللہ      تعالیٰ غافل دل سے  (دعا کرنے والے کی ) دعا قبول نہیں فرماتا۔ *(ترمذی، کتاب الدعوات، ۶۵ - باب، ۵ / ۲۹۲ ، الحدیث:  ۳۴۹۰)*

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے