ماں کے پیٹ میں کیا ہے زکریا عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام جانتے ہیں یحییٰ علیہ السلام ہیں حضور ﷺ کے علم غیب کا انکار کرنے والے اصل میں اپنی نافرمانی اور جہالت کا اظہار کرتے ہیں جو نہ تفسیر پڑھتے ہی نہ ان کے دل میں اپنے نبی کی تعظیم ہوتی ہیں :-

ماں کے پیٹ میں کیا ہے زکریا عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام جانتے ہیں یحییٰ علیہ السلام ہیں حضور ﷺ کے علم غیب کا انکار کرنے والے اصل میں اپنی نافرمانی  اور جہالت کا اظہار کرتے ہیں جو نہ تفسیر پڑھتے ہی نہ ان کے دل میں اپنے نبی کی تعظیم ہوتی ہیں :-
تو فرشتوں نے اسے پکار کر کہاجبکہ وہ اپنی نماز کی جگہ کھڑے نماز پڑھ رہے تھے کہ بیشک اللہ آپ کو یحییٰ کی خوشخبری دیتا ہے جو اللہ کی طرف کے ایک کلمہ کی تصدیق کرے گا اور وہ سردارہو گا اور ہمیشہ عورتوں سے بچنے والا اور صالحین میں سے ایک نبی ہوگا۔(سورۃ آل عمران آیت نمبر 39)
{ فَنَادَتْهُ الْمَلٰٓىٕكَةُ : تو فرشتوں نے اسے پکار کر کہا۔} حضرت زکریا عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام  بڑے عالم تھے، بارگاہِ الٰہی  عَزَّوَجَلَّ میں قربانیاں آپ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  ہی پیش کیا کرتے تھے اور مسجد شریف میں آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کی اجازت کے بغیر کوئی داخل نہیں ہوسکتا تھا، جس وقت محراب میں آپ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نماز میں مشغول تھے اور باہر آدمی داخلے کی اجازت کا انتظار کررہے تھے، دروازہ بند تھا، اچانک آپ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  نے ایک سفید پوش جوان کودیکھا، وہ حضرتِ جبریل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام تھے، انہوں نے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کو فرزند کی بشارت دی جو ’’ اَنَّ اللّٰهَ یُبَشِّرُكَ ‘‘ میں بیان فرمائی گئی۔ (خازن، اٰل عمران، تحت الآیۃ:۳۹، ۱ / ۲۴۶)   
یہ غیب کی خبر حضرت جبرئیل اور حضرت زکریا  عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام       دونوں کو معلوم ہوگئی۔ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو بشارت ملی کہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کو ایسا بیٹا عطا کیا جائے گا جس کا نام’’ یحییٰ‘‘ ہوگا اور وہ  اللہ عَزَّوَجَلَّ کے کلمہ یعنی حضرت عیسیٰ       عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی تصدیق کرے گا۔ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو      کَلِمَۃُ اللہ اس لئے کہتے ہیں کہ اللہ       تعالیٰ نے انہیں کلمۂ ’’ کُن ‘‘ فرما کر بغیر باپ کے پیدا کیا۔ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام  پر سب سے پہلے ایمان لانے اور ان کی تصدیق کرنے والے حضرت یحییٰ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام  ہیں جو حضرت عیسیٰ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام        سے عمر میں چھ ماہ بڑے تھے۔ حضرت یحییٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام کی والدہ حضرت مریم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا  سے ملیں تو انہیں اپنے حاملہ ہونے پر مطلع کیا ،حضرت مریم  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا       نے فرمایا: میں بھی حاملہ ہوں۔ حضرت یحییٰ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کی والدہ نے کہا: اے مریم! رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا      مجھے یوں لگتا ہے کہ میرے پیٹ کا بچہ تمہارے پیٹ کے بچے کو سجدہ کرتا ہے۔      (خازن، اٰل عمران، تحت الآیۃ : ۳۹، ۱ / ۲۴۷)   
 {سَیِّدًا : سردار۔} آیت ِمبارکہ میں حضرت یحییٰ  عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام  کے چار اوصاف بیان فرمائے،   
 (1) مصدق  : تصدیق کرنے والا۔ اس کا بیان اوپر گزرا۔   
 (2) سید  یعنی سردار: سید اس رئیس کو کہتے ہیں جو مخدوم و مُطاع ہو یعنی لوگ اس کی خدمت و اطاعت کریں۔ حضرت یحییٰ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام  مؤمنین کے سردار اور علم و حلم اور دین میں ان کے رئیس تھے۔   
 (3) حَصُوْرًا  : عورتوں سے بچنے والا۔ حصوروہ شخص ہوتا ہے جو قوت کے باوجود عورت سے رغبت نہ کرے ۔   
 (4) صالحین میں سے ایک نبی۔

Comments

Popular posts from this blog

سورہِ صافّات کی آخری 3 آیات جس میں تمام رسولوں پر سلام ہے اس کی فضیلت پر حضور ﷺ نے فرمایا جس نے ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھ لئے اجر کا پیمانہ بھر لیا نماز کے بعد رسولوں پر سلام پڑھنا بدعت نہیں ہوتی :-

Hazrat Musa Ka Hajj Karna Aur Huzoor ﷺ Ka dekhna nabi ki intaqal ke baad ki zindagi

حضور ﷺ تو ہزاروں سال پہلے مرنے والے کو بھی دیکھتے ہیں ورنہ آیات میں دیکھنے کے بجائے جاننے کے الفاظ ہوتے